Author Topic: گلگت بلتستان کے عوام کیلئے ترقیاتی پیکج کا اعلان‘  (Read 766 times)

0 Members and 1 Guest are viewing this topic.

Offline Leon

  • VIP Member
  • *
  • Posts: 6136
  • Reputation: 126
  • Gender: Male
  • Happy Ending
    • Hum Tum
  حوالہ : گلگت + اسلام آباد (ریڈیو نیوز + اے پی پی + ایجنسیاں + نمائندہ خصوصی) وزی ـ 3 گھنٹے 53 منٹ پہلے شائع کی گئی

گلگت + اسلام آباد (ریڈیو نیوز + اے پی پی + ایجنسیاں + نمائندہ خصوصی) وزیراعظم گیلانی نے گلگت بلتستان کے لئے ترقیاتی پیکج کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ داخلی خود مختاری سے گلگت بلتستان میں اہم تبدیلی آئے گی، لوگوں کو مبارکباد دیتے ہیں‘ گلگت بلتستان میں عام انتخابات عدلیہ کی زیر نگرانی ہوں گے اور اقوام کی امنگوں کی ترجمانی کرنے والی حکومت کو موقع ملنا چاہئے، آئین کے دائرے میں رہتے ہوئے تمام ادارے عدلیہ‘ انتظامیہ‘ مقننہ اور میڈیا کام کریں گے تو کوئی مسئلہ نہیں ہو گا، انہوں نے خبردار کیا کہ اداروں کے تصادم سے کچھ نہیں بچے گا، انتقام کی سیاست کو ختم کر دیا ہے۔ اب کوئی سیاسی قیدی نہیں ہے۔ گلگت بلتستان کے قائم مقام گورنر قمر الزمان کائرہ کی جانب سے دیئے گئے ظہرانے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ یہ اس علاقے کے عوام کا دیرینہ مطالبہ تھا جو پورا ہو گیا‘ یہ علاقے سیاحوں کی جنت ہیں، ہم ملک کی ترقی کےلئے مفاہمت کی سیاست کو لے کر چلنا چاہتے ہیں۔ تمام سیاسی قوتوں کو مل کر ملک کی ترقی کےلئے کام کرنا چاہیے جب تک سب کا تعاون نہیں ہو گا کوئی کامیابی نہیں ملے گی۔ حکومت اور اپوزیشن کے درمیان فرق نہیں رکھا‘ گلگت بلتستان میں انتخابات کی تاریخ مقررکر دی ہے‘ وزیراعظم نے گلگت بلتستان کے نوجوانوں کا وفاقی محکموں میں کوٹہ بڑھانے‘ مزدور کی تنخواہ کم از کم 6 ہزار روپے کرنے اور وہاں صحافیوں کے لئے کالونی بنانے کا اعلان کیا۔ مسئلہ کشمیر حل کئے بغیر خطے میں امن قائم نہیں ہو سکتا۔ وزیراعظم نے گلگت بلتستان میں ہوٹل انڈسٹری کو ٹورزم انڈسٹری کا درجہ دینے، علاقے میں نوجوانوں کی تربیت کیلئے نیوٹک ادارہ قائم کرنے، بےنظیر ٹریکٹر سکیم کے تحت علاقے کیلئے ٹریکٹرز کی تعداد بڑھانے، پھلوں کو محفوظ رکھنے کیلئے کولڈ سٹوریج تعمیر کرنے، زراعت کی ترقی کیلئے تحقیقی مراکز قائم کرنے، ڈیڑھ لاکھ میٹرک ٹن گندم پر سبسڈی فراہم کرنے، بسوں کی تعداد میں اضافہ کرنے، پی ایس ڈی پی میں ترقیاتی فنڈز میں اضافہ کرنے، کم ازکم تنخواہ 6 ہزار روپے کرنے، تجارتی سرگرمیوں میں اضافے کیلئے سو سات ڈرائی پورٹ کو بہتر بنانے، میڈیکل کالج قائم کرنے، بلوچستان کی طرح گلگت بلتستان کو بھی ونٹر الا¶نس فراہم کرنے، وفاقی افسروں کے پیکج میں اضافہ کرنے، گلگت بلتستان کے افسروں کو ملکی اور غیر ملکی تربیتی پروگراموں میں مکمل حصہ دینے، ہر ضلعی ہیڈ کوارٹرز ہسپتال کیلئے ایک ایک ایمبولینس فراہم کرنے، سکردو اور گلگت ایئرپورٹس کو بین الاقوامی ہوائی اڈوں کا درجہ دینے، گلگت بلتستان کے نوجوانوں کیلئے وفاقی ملازمتوں میں کوٹہ بڑھانے، پولیس ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کرنے، وزیراعظم سکیم کے تحت کم آمدنی والے افراد کیلئے گھر تعمیر کرنے ،ہنز نگر ضلع کیلئے ایک ہفتے میں دفتر بنانے اور ڈی سی تعینات کرنے کا اعلان کیا۔ اس موقع پر قمر الزمان کائرہ اور سید مہدی شاہ اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔ وزیراعظم کے خطاب کے دوران ہال جئے بھٹو کے نعروں سے گونجتا رہا۔ وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی محمد اعظم خان سواتی نے وزیراعظم سے ملاقات کی اور اپنی وزارت کے بارے میں بریفنگ دی۔ انہوں نے کہا کہ وزارت کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لئے اس کے تحت 16 اداروں کے سربراہوں کو تنخواہوں کے ایم پی ون اور ایم پی ٹو کے سکیل دئیے گئے ہیں۔
وزیراعظم گیلانی
Tanhai Main Bethe Bethe Gum Ho Jata Hun
Main Aksar Main Nahi Rehta Tum Ho Jata Hun

Offline Super boy

  • Moderator
  • *
  • Posts: 4179
  • Reputation: 582
  • Gender: Male
Ghalat Jagah Te Laayii,Ghaltii Sadii Si
Utto'n Keeti Laa Parwayii,Ghaltii Sadi Si
Ohda Kuj Gya Nai Saada Kuj Rehya Nai
Bewafa Naal Layi Yarii Ghaltii Sadii Si...!!!


Offline ~!~Anchal~!~

  • Sr. Member
  • *
  • Posts: 2019
  • Reputation: 9
  • Gender: Male
nice inof. & good news

Offline impressible4u

  • Sr. Member
  • *
  • Posts: 1669
  • Reputation: 6
    • Email

Offline Samera

  • Sr. Member
  • *
  • Posts: 2883
  • Reputation: 63
  • Gender: Female
very nice sharing thanks