Author Topic: جنوبی اور شمالی وزیرستان میں پھر ڈرون حملے  (Read 887 times)

0 Members and 1 Guest are viewing this topic.

Offline Leon

  • VIP Member
  • *
  • Posts: 6136
  • Reputation: 126
  • Gender: Male
  • Happy Ending
    • Hum Tum
جنوبی اور شمالی وزیرستان میں پھر ڈرون حملے‘ غیر ملکیوں سمیت 16 جنگجو جاں بحق

وانا + میرانشاہ (مانیٹرنگ ڈیسک + ایجنسیاں) جنوبی اور شمالی وزیرستان میں ایک ہی روز امریکی جاسوس طیاروں کے دو میزائل حملوں میں غیر ملکیوں سمیت 16 مشتبہ جنگجو جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔ جنوبی وزیرستان میں ”آپریشن راہ نجات“ کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں جو کسی بھی وقت شروع ہو سکتا ہے۔ پولیٹیکل انتظامیہ کے ایک اہلکار نے بی بی سی کو بتایا کہ منگل کو دوپہر دو بجے کے قریب سراروغہ میں جاسوس طیارے سے عرفان شمس خیل کے مکان پر دو گائیڈڈ میزائل فائر کئے گئے۔ عرفان شمس خیل حکیم اللہ محسود کے قریبی ساتھی ہیں‘ جاں بحق ہونے والوں میں مقامی طالبان اور غیر ملکی ازبک دونوں شامل ہیں۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ سراروغہ کے علاقے سے اکثر آبادی ٹانک اور ڈیرہ اسماعیل خان منتقل ہو گئی ہے اور علاقے کے زیادہ تر مکانوں پر مقامی طالبان اور غیر ملکی جنگجوﺅں نے قبضہ کیا ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق حملہ بیت اللہ محسود کے ٹھکانے کے قریبی مکان پر کیا گیا۔ جی این آئی کے مطابق حملے میں 12 جاں بحق اور 8 زخمی ہو گئے‘ تمام افراد مقامی بتائے جا رہے ہیں۔ جنوبی وزیرستان کے ایک اعلی اہلکار نے بی بی سی کو بتایا کہ محسود قبائل کے علاقے سے جاری نقل مکانی میں عید کے بعد سے اضافہ ہوا‘ تاہم پولیٹیکل انتظامیہ کے اہلکار نے اس بات کی سختی سے تردید کی کہ ایف ایم ریڈیو رزمک سے لوگوں کو علاقہ چھوڑنے کو کہا گیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق جنوبی وزیرستان حملے میں ہلاکتوں کی تعداد چھ ہے۔ بعض اطلاعات کے مطابق میزائل حملے میں میزائل حملے میں مقامی عسکریت پسند کمانڈر عرفان محسود کے مکان کونشانہ بنایاگیا ادھر منگل کے روزہی شام کے وقت شمالی وزیرستان کے صدر مقام میرانشاہ سے تین کلومیٹر دور ڈانڈے درپہ خیل کے علاقے میں مقامی انتظامیہ کے مطابق امریکی جاسوس طیارے نے حافظ گل بہادر گروپ سے تعلق رکھنے والے عسکریت پسندوں ایک مشتبہ ٹھکانے کونشانہ بنایا جس کے نتیجے میں سات عسکریت پسند جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے‘ مرنے والوں میں زیادہ تر افغان باشندے بتائے جاتے ہیں۔ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہرکیاجاتاہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وزیرستان میں تیسرا جبکہ شمالی وزیرستان میں دوسرا ڈرون حملہ ہے۔ اے ایف پی کے مطابق شمالی وزیرستان میں حقانی نیٹ ورک کے کمپاﺅنڈ کو نشانہ بنایا گیا۔
ڈرون حملہ
Tanhai Main Bethe Bethe Gum Ho Jata Hun
Main Aksar Main Nahi Rehta Tum Ho Jata Hun

Offline Super boy

  • Moderator
  • *
  • Posts: 4179
  • Reputation: 582
  • Gender: Male
nice inof. thanks
Ghalat Jagah Te Laayii,Ghaltii Sadii Si
Utto'n Keeti Laa Parwayii,Ghaltii Sadi Si
Ohda Kuj Gya Nai Saada Kuj Rehya Nai
Bewafa Naal Layi Yarii Ghaltii Sadii Si...!!!


Offline ~!~Anchal~!~

  • Sr. Member
  • *
  • Posts: 2019
  • Reputation: 9
  • Gender: Male
nice inof. & good news

Offline impressible4u

  • Sr. Member
  • *
  • Posts: 1669
  • Reputation: 6
    • Email
nice info..

Offline Samera

  • Sr. Member
  • *
  • Posts: 2883
  • Reputation: 63
  • Gender: Female
very nice sharing thanks