سنچورین(نیٹ نیوز) چیمپئنز ٹرافی کے گروپ اے کے آخری میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 2 وکٹوں سے شکست دے کر ایونٹ کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی جبکہ گروپ اے کے ایک اور میچ میں بھارت نے ویسٹ انڈیز کو 7 وکٹوں سے ہرا دیا تاہم بھارت ویسٹ انڈیز سے جیتنے کے باوجود سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوگیا سپر سپورٹس پارک سنچورین میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ پاکستان کی جانب سے اوپننگ کا آغاز کامران اکمل اور شاہد آفریدی نے کیا۔ آفریدی15 کامران اکمل 44 یونس خان18 شعیب ملک27 محمد یوسف 45مصباح الحق41 عمر اکمل2 اور رانا نوید7 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے جواب میں آسٹریلیا نے ہدف8 وکٹوں پر آخری بال پر حاصل کر لیا۔ ہسی مین آف دی میچ رہے دوسرے میچ میں ویسٹ انڈیز کے 129 رنز کوبھارت نے 3 وکٹوں پر پورا کر لیا کوہلی مین آف دی میچ رہے۔