لاہور (اے پی پی) پاکستان اورنیوزی لینڈکی ٹیموںکے مابین ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میںمجموعی طورپردونوںٹیموںکے مابین 78میچ کھیلے گئے ۔پاکستان نے 47میچوںمیںاورنیوزی لینڈنے 29میچوںمیںکامیابی حاصل کی ،ایک میچ برابراورایک میچ غیرفیصلہ کن رہا۔پاکستان کی کامیابی کاتناسب61.68فیصدہے۔جبکہ نیوزی لینڈکی کامیابی کاتناسب38.31فیصدہے جبکہ پاکستان اورنیوزی لینڈکی ٹیموںکے مابین چیمپئنزٹرافی میںاب تک2000ء سے2006ء تک2میچ کھیلے گئے دونوںمیںنیوزی لینڈنے کامیابی حاصل کی۔نیوزی لینڈکی کامیابی کا تناسب 100 فیصد جبکہ پاکستان کی کامیابی کاتناسب صفرفیصدہے۔ علاوہ ازیں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میںپاکستان کی طرف سے نیوزی لینڈکے خلاف سب سے زیادہ رنزسعیدانورنے بنائے اورسب سے زیادہ وکٹیںاظہرمحمودنے لیں۔انہوںنے ایک میچ کی ایک اننگز میں104کی اوسط سے 104 رنز بنائے جبکہ بولنگ میں اظہر محمود نے 10 اووروں میں 65 رنز دے کر16.25کی اوسط سے4وکٹیںلیں۔ پاکستان کانیوزی لینڈکے خلاف زیادہ سے زیادہ سکور252اورکم سے کم223رنزہے۔ چیمپئنزٹرافی میںنیوزی لینڈکی طرف سے زیادہ رنز سٹائرس نے بنائے۔ نیوزی لینڈکاپاکستان کے خلاف زیادہ سے زیادہ 274 رنز ہے۔