نیویارک (نیٹ نیوز) گولف کی دنیا کے بے تاج بادشاہ ٹائیگر ووڈز دنیا کے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں جنہوں نے ایک سال میں ایک بلین ڈالرز کمائے ہیں۔ فوربز میگزین کے مطابق ٹائیگر ووڈز دنیا کے امیر ترین کھلاڑی بن گئے ہیں۔ اس سے پہلے یہ اعزاز فارمولا ون کے کھلاڑی مائیکل شوماک کے پاس تھا۔ 2009ء کے آغاز میں ہی ٹائیگر ووڈز نے انعامات، اشتہارات اور گولف کورس ڈیزائن کرنے کی مد میں 895 ملین ڈالرز کما لئے تھے اور سال کے آخر تک یہ رقم ایک بلین ڈالر تک پہنچ چکی ہے۔