اسلام آباد (اے پی پی) پاکستان پریمئر لیگ میں کھیلے گئے دونوں میچوں کے فیصلے ہوگئے۔ افغان کلب چمن کو اپنے نویں میچ میں پہلی کامیابی اس وقت حاصل ہوئی جب کے ای ایس سی کی مضبوط ٹیم کو اپنے دسویں میچ میں افغان کلب کے ہاتھوں 3-0کی شکست کا داغ لگا جبکہ نوشکی سٹیڈیم پر بلوچ کلب نوشکی کو پی آئی اے نے 2-1سے قابو کیا۔ افغان کلب چمن نے گورنمنٹ ہائی سکول چمن کی سبز فیلڈ پر پورے تین پوائنٹس حریف کے ای ایس سی کیخلاف حاصل کرکے حیران کن کامیابی حاصل کی۔ افغان کلب چمن کے نو میچوں میں پانچ پوائنٹس اور پی آئی اے کے نو میچوں میں گیارہ پوائنٹس کے ساتھ بالترتیب گیارہویں اور نویں پوزیشن ہے۔