Author Topic: آفس 2010 ءکا نیا ورژن  (Read 1609 times)

0 Members and 1 Guest are viewing this topic.

Offline Master Mind

  • 4u
  • Administrator
  • *
  • Posts: 4478
  • Reputation: 85
  • Gender: Male
  • Hum Sab Ek Hin
    • Dilse
    • Email
آفس 2010 ءکا نیا ورژن
« on: October 04, 2009, 06:14 PM »
مائیکروسافٹ دنیا بھر میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والا ورلڈ پراسسنگ سافٹ ویئر آفس کا اپ گریڈ2010 کا تجرباتی بیٹا ورژن اس سال کے آخر میں جاری کررہا ہے۔ کمپیوٹر استعمال کرنے والا کوئی بھی شخص مائیکروسافٹ کے ساتھ رجسٹریشن کے بعد تجرباتی بنیاد پر یہ سافٹ ویئر اپنے کمپیوٹر پر ڈاؤن لوڈ کرسکتا ہے۔ اپ گریڈ2010ءاگلے سال کسی وقت مارکیٹ میں فروخت کے لیے پیش کردیا جائے گا۔ تاہم حتمی تاریخ کے بارے میں فی الحال مائیکروسافٹ نے کچھ نہیں بتایاماہرین کا کہنا ہے کہ آفس کا نیا وریژن استعمال میں بہت بہتر ہے اور اس میں کئی اضافی خصوصیات موجود ہیں۔اگر آپ اس وقت آفس 2007ءاستعمال کررہے ہیں تو اپ گریڈ 2010ءکے استعمال میں آپ کو کسی مدد یا تربیتی کورس کی ضرورت نہیں ہوگی۔ اپ گریڈ میں آفس کے موجودہ وریژن کی تمام خصوصیات کے ساتھ ساتھ یہ اضافی خوبی بھی موجود ہے کہ اس کا مینو پہلے سے نمایاں طورپر بڑا ہے اور اس میں ہر چیز کے بارے میں زیادہ تفیصل سے بتایا گیا ہے۔

آفس 2010ءمیں شیئر پوائنٹ کو زیادہ بہتر بنایا گیا ہے۔ اسے اب نیٹ ورکنگ کے ساتھ ساتھ سمارٹ فون یا انٹرنیٹ کے ذریعے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے اور اس کی فائلوں میں تبدیلیاں لائی جاسکتی ہیں۔شیئر پوائنٹ کی سہولت عام طورپر بڑی کمپنیاں اور ادارے کارکنوں کو اپنی سرگرمیوں سے آگاہ رکھنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

آفس 2010ءکی ایک اور خصوصیت یہ ہے کہ یہ سافٹ ویئر 32 اور 64 بٹس (bit) دونوں میں دستیاب ہے۔

آفس 2010ءکے لیے ضروری ہے کہ آپ کے کمپیوٹر پر ونڈوز ایکس پی، وسٹا یا ونڈوز 7 کا آپریٹنگ سسٹم موجود ہو۔ ونڈوز 7 پر چلنے والے تمام سافٹ ویئر آفس 2010ءکے ساتھ بخوبی کام کرسکتے ہیں۔
آفس 2010ءکے ورڈ ، ایکسل، پاور پوائنٹ اور آؤٹ لک کےربن میں پبلیشر، ون نوٹ اوراسے اپنی ضرورت کے مطابق ڈھالنے کی اضافی خوبیاں بھی شامل کی گئی ہیں۔

اپ گریڈ آفس 2010ءکے پرنٹ مینو کو پہلے سے بہتر بنایا گیا ہے اور اس میں کئی نئی چیزیں مثلاًصفحے کے عمودی یا افقی استعمال، یک طرفہ یا دو طرفہ پرنٹنگ، یا پی ڈی ایف شامل کیے گئے ہیں۔
اپ گریڈ 2010ءکی ایک اور خوبی یہ ہے کہ آپ اس میں کوئی بھی دستاویز اوپن آفس فارمیٹ میں بھی محفوظ کرسکتے ہیں۔جس سے دستاویز اس کمپیوٹر پر بھی استعمال کی جاسکیس ہیں جس پر مائیکروسافٹ آفس کی بجائے اوپن آفس سافٹ ویئر ہو۔

ورڈ 2010ء بظاہر 2007 ءورژن جیسا دکھائی دیتا ہے لیکن اس میں بہت سی نئی چیزیں شامل کی گئی ہیں۔مثلاً آپ اس میں اوپن ٹائپ فانٹ استعمال کرسکتے ہیں۔ اسی طرح سافٹ ویئر میں حروف اور ہندسوں کی بناوٹ کے حوالے سے کئی نئے پہلو شامل ہیں۔ایکسل 2010ءمیں بھی ڈیٹا، چارٹ ، الفاظ اور ٹیکسٹ کے سائز اور مختلف فلٹرز کے استعمال کے حوالے سے تبدیلیاں لاکر اسے آسان اور زیادہ بہتر بنادیا گیا ہے۔

اپ گریڈ 2010ءکے پاور پوائنٹ اور آؤٹ لک کوبھی آسان اور بہتر بنانے کے لیے کئی تبدیلیاں کی گئی ہیں۔مثال کے طورپر اگر آپ کسی ای میل کے ایڈریس پر جاتے ہیں تو فوراً ایک نئی ٹول بار کھل جاتی ہے ، جو آپ کو ای میل کرنے والے شخص کو فون کرنے کی سہولت فراہم کرتی ہے۔اسی طرح آپ اس کے وائس میل پر اپنا پیغام بھی چھوڑ سکتے ہیں۔

اپ گریڈ 2010ءورژن کے ون نوٹ کو استعمال کرتے ہوئے اگر آپ دوران سفر اپنے لیپ ٹاپ یا نوٹ بک پر کوئی تحریر لکھتے ہیں تو جیسے ہی آپ اپنے دفتر یا گھر پہنچتے ہیں آپ کی لکھی ہوئی تحریر ڈیسک ٹاپ پر آپ کی

Offline melting eyes

  • VIP Member
  • *
  • Posts: 4104
  • Reputation: 77
  • Gender: Female
Re: آفس 2010 ءکا نیا ورژن
« Reply #1 on: October 15, 2009, 02:36 PM »
 calping nice shiring

Offline impressible4u

  • Sr. Member
  • *
  • Posts: 1669
  • Reputation: 6
    • Email
Re: آفس 2010 ءکا نیا ورژن
« Reply #2 on: November 16, 2009, 04:14 PM »
very nice sharing good

Offline Samera

  • Sr. Member
  • *
  • Posts: 2883
  • Reputation: 63
  • Gender: Female
Re: آفس 2010 ءکا نیا ورژن
« Reply #3 on: November 27, 2009, 03:26 AM »
good sharing

Offline Dreamboy

  • Dilse Member
  • *
  • Posts: 846
  • Reputation: 1
    • Email
Re: آفس 2010 ءکا نیا ورژن
« Reply #4 on: November 30, 2009, 04:36 PM »
very nice info..and sharing  shakehandnn

Offline King

  • Sr. Member
  • *
  • Posts: 1652
  • Reputation: 4
  • Gender: Male
Re: آفس 2010 ءکا نیا ورژن
« Reply #5 on: January 01, 2010, 06:01 AM »
VERY NICE SHARING

Offline bakr124

  • Sr. Member
  • *
  • Posts: 1263
  • Reputation: 49
    • Email
Re: آفس 2010 ءکا نیا ورژن
« Reply #6 on: January 09, 2010, 11:26 AM »
 calping thumbsss goodjob nice