Author Topic: کوئٹہ میں طالبان شوریٰ کی حقیقت جاننے کیلئے امریکی فوجی افسروں سے مل کر کام کرنے  (Read 859 times)

0 Members and 1 Guest are viewing this topic.

Offline Leon

  • VIP Member
  • *
  • Posts: 6136
  • Reputation: 126
  • Gender: Male
  • Happy Ending
    • Hum Tum
کوئٹہ میں طالبان شوریٰ کی حقیقت جاننے کیلئے امریکی فوجی افسروں سے مل کر کام کرنے کو تیار ہیں : پاکستان
ـ 2 گھنٹے 42 منٹ پہلے شائع کی گئی


اسلام آباد (آن لائن/ اے پی پی) پاکستان نے اعلیٰ سطح پر امریکہ کو پیشکش کی ہے کہ وہ کوئٹہ میں طالبان شوریٰ کی حقیقت جاننے کے لئے ان کے نامزد کردہ فوجی افسروں کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لئے تیار ہے۔ ایک اعلیٰ سکیورٹی عہدیدار نے سینئر صحافیوں کے ایک گروپ کو بتایا کہ امریکی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی ایڈمرل مائیک مولن کو ان کے گذشتہ دورہ کے دوران یہ بات مکمل شواہد کے ساتھ بتا دی گئی تھی کہ کوئٹہ میں طالبان شوریٰ کا کوئی وجود نہیں‘ اتحادی افواج جب بھی افغانستان میں ناکام ہوتی ہیں تو اس ناکامی کو چھپانے کے لئے امریکی عہدیدار اُسامہ بن لادن اور ملا عمر کی پاکستان میں موجودگی کا شوشہ چھوڑ دیتے ہیں عہدیدار کا کہنا تھا کہ ہماری عسکری قیادت نے اعلیٰ امریکی فوجی قیادت کو یہاں تک پیشکش کی ہے کہ اگر انہیں ہم پر اعتماد نہیں تو وہ کوئٹہ جا کر خود چیک کرلیں ان کے افسروں کی قیادت میں ہم طالبان یا کوئٹہ شوریٰ کے ٹھکانوں پر کارروائی کے لئے تیار ہیں اس سے بڑھ کر کیا بات ہو سکتی ہے مگر جب اس کا وجود ہی نہیں تو امریکی سفیر اور ان کے نائب کو یہ حق نہیں پہنچتا کہ وہ اس طرح کے بے بنیاد الزامات لگائیں پاکستان کے ادارے اور سکیورٹی فورسز طالبان اور القاعدہ کے خلاف امریکہ اور اس کے اتحادیوں سے زیادہ کامیابیاں حاصل کر چکے ہیں۔ سکیورٹی ذرائع کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہم نے بار بار امریکہ سے کہا ہے کہ وہ طالبان کی اعلیٰ قیادت کے نام بتائیں جنہیں وہ کبھی کوئٹہ اور کبھی قبائلی علاقوں میں بتاتے ہیں مگر اس کے باوجود یہ نام نہیں دیئے گئے حقیقت یہ ہے کہ طالبان کی ملا عمر کے علاوہ باقی قیادت یا تو ماری جا چکی ہے یا پھر روپوش ہے اور ملا عمر کسی طور پر بھی پاکستان میں نہیں۔ طالبان کوئٹہ میں ہو سکتے ہیں کیونکہ افغان سرحد بہت طویل ہے وہ افغانستان بھی جاتے ہیں اور وہاں سے پاکستان بھی آتے ہیں لیکن ملا عمر کی پاکستان میں موجودگی کی کوئی اطلاع نہیں۔ ایف سی نے بلوچستان کے تمام نوگوایریا ختم کر دیئے ہیں جہاں پر بھی شدت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع ملتی ہے فوری کارروائی کی جاتی ہے۔ امریکی اور اس کے اتحادی تمام وسائل و قوت استعمال کرنے کے باوجود افغانستان میں کامیاب نہیں ہو سکے اب بھی افغانستان کے جنوب مشرق کا 70 فیصد علاقہ ان کے کنٹرول سے باہر ہے اصل میں امریکہ اس علاقہ کی تاریخ سے پوری طرح آگاہ نہیں فوج بڑھانے سے افغانستان کے مسئلہ کا حل نہیں نکلے گا اس کے لئے سیاسی اقدامات کرنا ہوں گے جو نہیں کئے جا رہے۔ دریں اثناء امریکی انتظامیہ نے ملک میں سیاسی استحکام لانے اور عسکریت پسندی کے خلاف پاکستانی حکومت کی کامیابیوں کا اعتراف کرتے ہوئے پاکستان کے ساتھ بھرپور تعاون جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ واشنگٹن پوسٹ نے اوباما انتظامیہ کے اعلی مشیروں کے حوالے سے بتایا ہے کہ رواں ہفتے کے دوران اوباما کے کئی مشیران نے کہا ہے کہ حالیہ عرصہ میں پاکستان میں وقوع پذیر ہونے والی دو اہم تبدیلیوں نے زمینی حقائق کو یکسرتبدیل کردیا ہے ۔ پہلا حکومت پاکستان کا افتخارمحمد چودھری کو چیف جسٹس آف پاکستان کے عہدے پربحال کرنے کا فیصلہ اور دوسرا سوات میں عسکریت پسندوں کے خلاف کامیاب کارروائی ہے۔ ان دو کامیابیوں نے صدرآصف علی زرادری اور حکومت کو سیاسی استحکام بخشا ہے جبکہ افغانستان میں 20 اگست کوہونے والے صدارتی انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے الزامات نے صدر حامد کرزئی حکومت کی قانونی حیثیت پرسوالیہ نشانات لگا دیئے ہیں۔ اخبار کے مطابق آج سے 8 ماہ پہلے اگر امریکی انتظامیہ سے پوچھا جاتا کہ افغانستان اور پاکستان میں سے کس کے حالات زیادہ خراب ہیں تو جواب پاکستان ہوتا۔ پاکستانی حکومت نے ملک میں سیاسی استحکام لانے اور عسکریت پسندی کے خلاف کارروائی میں کامیابی سے حالات کو یکسرتبدیل کر دیا ہے۔
Tanhai Main Bethe Bethe Gum Ho Jata Hun
Main Aksar Main Nahi Rehta Tum Ho Jata Hun

Offline Super boy

  • Moderator
  • *
  • Posts: 4179
  • Reputation: 582
  • Gender: Male
Ghalat Jagah Te Laayii,Ghaltii Sadii Si
Utto'n Keeti Laa Parwayii,Ghaltii Sadi Si
Ohda Kuj Gya Nai Saada Kuj Rehya Nai
Bewafa Naal Layi Yarii Ghaltii Sadii Si...!!!


Offline ~!~Anchal~!~

  • Sr. Member
  • *
  • Posts: 2019
  • Reputation: 9
  • Gender: Male


Offline Samera

  • Sr. Member
  • *
  • Posts: 2883
  • Reputation: 63
  • Gender: Female