ایک صاحب کسی ویران گلی میں سے گزر رھے تھے۔ ھُو کا عالم تھا کوئی پاس نہیں تھا۔ اچانک انہیں آواز آئی : ’’ اوئے گھوڑا لے کے آؤ ‘‘۔
دوبارہ آواز آنے پر وہ ڈر کر وھاں سے بھاگ گئے۔
آگے انہیں ایک انسان نظر آیا انہوں نے اسے سارا واقعہ سنایا تو اس نے کہا : ’’ یہ جن بھوت کوئی چیز نہیں ھوتے ضرورت ھے اپنے اندر جھانکنے کی ‘‘ ۔ جب ان صاحب نے اصرار کیا تو وہ ان کے ساتھ اس ویران گلی میں آ گیا۔ کچھ دیر تک کوئی غیبی آواز نہیں آئی۔
اس انسان نے کہا : ’’دیکھا کوئی آواز نہیں آئی یہ جن بھوت کوئی چیز نہیں ھوتے‘‘۔
اچانک آواز دوبارہ آئی : ’’ اوئے تمہیں کہا تھا گھوڑا لے کے آؤ ۔ تم گدھا لے کے آ گئے ھو‘‘۔