کوئی جب تک نہیں دیتا حوالہ اعلٰی حضرت کا
ہے شان ارفع، مقام و نام اعلٰی، اعلٰی حضرت کا
جہاں میں ہر سو ہے بول بالا اعلٰی حضرت کا
یہ اک میں کیا سبھی علم و عمل کے تاجور بولے
ہے سارے فتووں میں فتوٰی نرالا اعلٰی حضرت کا
نظر میں اہل حق کی رہتا ہے مشکوک اس دم تک
کوئی جب تک نہیں دیتا حوالہ اعلٰی حضرت کا
جہانِ سنیت میں آج ایسے کون حضرت ہیں
کہ جن حضرت نے نہ کھایا نوالہ اعلٰی حضرت کا
بدل ڈالی حکومت جس نے اور فتوٰی نہیں بدلا
وہ ہے مفتی اعظم وہ ہے پالا اعلٰی حضرت کا
خدا سے مصطفٰی سے غوث سے امید کامل ہے
بگڑ سکتا نہیں کوئی سنبھالا اعلٰی حضرت کا
یقیں جاگے گا اور بیدار ہو گی روح ایمانی
کبھی پڑھ کر تو دیکھو تم رسالہ اعلٰی حضرت کا
بُرا کس طرح سے کر پائے گا کوئی سلیم ان کا
بھلا جب کر رہا ہے رب تعالٰی اعلٰی حضرت کا