استنبول : ورلڈ بینک‘ آئی ایم ایف کے اجلاس کیخلاف سینکڑوں افراد کے مظاہرے‘ 70 گرفتار
استنبول( اے ایف پی ) ترکی کے شہر استنبول میں آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے سالانہ اجلاس کے موقع پر بڑے پیمانے پر مظاہرے ہوئے ہزاروں پولیس اہلکاروں نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے پانی پھینکا اور آنسو گیس کا استعمال کیا برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق دونوں بڑے مالیاتی اداروں کا اجلاس استنبول میں ہو رہا ہے ان اداروں کے خلاف اجلاس کے مقام سے صرف چند گز دور سینکڑوں مظاہرین جمع ہوگئے اور آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے خلاف نعرہ بازی شروع کر دی۔ مظاہرین نے پتھراﺅ کرکے میکڈونلڈ اریسٹورنٹ‘ گاڑیوں اور کئی بنکوں کی عمارتوں کو نقصان پہنچایا۔ پولیس نے مظاہرین کو اجلاس کے مقام تک جانے سے روک دیا اور 70 سے زائد مظاہرین کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔