لاہور(سپورٹس رپورٹر) پنجاب یونیورسٹی نے انٹرکالجیٹ بیڈمنٹن چیمپئن شپ برائے خواتین جیت کر اپنے اعزاز کا کامیابی سے دفاع کیا۔ فائنل میچ میں پنجاب یونیورسٹی کی ٹیم نے گورنمنٹ کالج برائے خواتین اٹک کو تین صفر سے ہرایا۔ اس سے قبل پنجاب کالج اوکاڑہ نے گورنمنٹ کالج برائے خوایتن وحدت روڈ لاہور کو 3-2 سے شکست دیکر تیسری پوزیشن حاصل کی۔ آخر میں مہمان خصوصی ریحانہ ارشد نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔