Author Topic: رباعیات نعتیہ  (Read 1666 times)

0 Members and 1 Guest are viewing this topic.

Offline Master Mind

  • 4u
  • Administrator
  • *
  • Posts: 4478
  • Reputation: 85
  • Gender: Male
  • Hum Sab Ek Hin
    • Dilse
    • Email
رباعیات نعتیہ
« on: October 13, 2009, 10:00 PM »
پیشہ مرا شاعری نہ دعویٰ مجھ کو
ہاں شرع کا البتہ ہے جنبہ مجھ کو
مولیٰ کی ثنا میں حکم مولیٰ کا خلاف
لوزینہ میں سیر تو نہ بھایا مجھ کو
!!!

ہوں اپنے کلام سے نہایت محظوظ
بیجا سے المنہ للہ محفوظ
قرآن سے میں نے نعت گوئی سیکھی
یعنی رہے احکام شریعت ملحوظ
!!!

محصور جہاں دانی و عالی میں ہے
کیا شبہ رضا کی بیمثالی میں ہے
ہر شخص کو اک وصف میں ہوتا ہے کمال
بندے کو کمال بے کمالی میں ہے
!!!

کس منہ سے کہوں رشک عنادل ہوں میں
شاعر ہوں فصیح بے مماثل ہوں میں
حقا کوئی صنعت نہیں آئی مجھ کو
ہاں یہ ہے کہ نقصان میں کامل ہوں میں
تو شہ میں غم واشک کا ساماں بس ہے
افغان دل زار حدی خواں بس ہے
رہبر کی رہ نعت میں گر حاجت ہو
نقش قدم حضرت حساں بس ہے
!!!

ہر جاہے بلندی فلک کا مذکور
شاید ابھی دیکھے نہیں طیبہ کے قصور
انسان کو انصاف کا بھی پاس رہے
گو دور کے ڈھول ہیں سہانے مشہور
!!!

کس درجہ ہے روشن تن محبوب الہ
جامہ سے عیاں رنگ بدن ہے واللہ
کپڑے یہ نہیں میلے ہیں اس گل کے رضا
فریاد کو آئی ہے سیاہی گناہ
!!!

ہے جلوہ گہ نور الٰہی وہ رو
قوسین کی مانند ہیں دونوں ابرو
آنکھیں یہ نہیں سبزہ مژگاں کے قریب
چرتے ہیں فضائے لا مکاں میں آہو
!!!

معدوم نہ تھا سایہ شاہ ثقلین
اس نور کی جلوہ گہ تھی ذاتی حسنین
تمثیل نے اس سایہ کے دو حصے کیئے
آدھے سے حسن بنے ہیں آدھے سے حسین
!!!

دنیا میں ہر آفت سے بچانا مولیٰ
عقبیٰ میں نہ کچھ رنج دکھانا مولیٰ
بیٹھوں جو در پاک پیمبر کے حضور
ایمان پہ اس وقت اٹھانا مولیٰ
خالق کے کمال ہیں تجدد سے بری
مخلوق نے محدود طبیعت پائی
بالجملہ وجود میں ہے اک ذات رسول
جس کی ہے ہمیشہ روز افزوں خوبی
!!!

ہوں کردو تو گردون کی بناگر جائے
ابرو جو کھچے تیغ قضا گر جائے
اے صاحب قوسین بس اب رد نہ کرے
سہمے ہووں سے تیر بلا پھر جائے
!!!

نقصان نہ دے گا تجھے عصیاں میرا
غفران میں کچھ خرچ نہ ہوگا تیرا
جس سے تجھے نقصان نہیں کردے معاف
جس میں ترا کچھ خرچ نہیں دے مولیٰ
!!!

قطعہ
نہ مرا نوش زتحسین نہ مرا نیش زطعن
نہ مرا گوش بمدحی نہ مرا ہوش ذمے
منم و کنج خمولی کہ نگنجد دروے
جزمن و چند کتابے و دوات و قلمے
!!!

Offline Leon

  • VIP Member
  • *
  • Posts: 6136
  • Reputation: 126
  • Gender: Male
  • Happy Ending
    • Hum Tum
Re: رباعیات نعتیہ
« Reply #1 on: October 14, 2009, 02:07 AM »
 JazaKallah a239
Tanhai Main Bethe Bethe Gum Ho Jata Hun
Main Aksar Main Nahi Rehta Tum Ho Jata Hun

Offline Super boy

  • Moderator
  • *
  • Posts: 4179
  • Reputation: 582
  • Gender: Male
Re: رباعیات نعتیہ
« Reply #2 on: October 14, 2009, 03:52 PM »
 JazaKallah
Ghalat Jagah Te Laayii,Ghaltii Sadii Si
Utto'n Keeti Laa Parwayii,Ghaltii Sadi Si
Ohda Kuj Gya Nai Saada Kuj Rehya Nai
Bewafa Naal Layi Yarii Ghaltii Sadii Si...!!!


Offline ~!~Anchal~!~

  • Sr. Member
  • *
  • Posts: 2019
  • Reputation: 9
  • Gender: Male
Re: رباعیات نعتیہ
« Reply #3 on: October 28, 2009, 02:20 PM »
 JazaKallah

Offline impressible4u

  • Sr. Member
  • *
  • Posts: 1669
  • Reputation: 6
    • Email
Re: رباعیات نعتیہ
« Reply #4 on: November 07, 2009, 02:33 PM »
JazaKallah

Offline Samera

  • Sr. Member
  • *
  • Posts: 2883
  • Reputation: 63
  • Gender: Female
Re: رباعیات نعتیہ
« Reply #5 on: November 24, 2009, 01:10 PM »
 JazaKallah nice sharing

Offline Allahwala

  • Sr. Member
  • *
  • Posts: 1337
  • Reputation: 6
  • Gender: Male
    • Email
Re: رباعیات نعتیہ
« Reply #6 on: December 02, 2009, 05:45 PM »
 JazaKallah Mashallah nice sharing Allah Jaza ata frmaye ameen