Author Topic: شہيد پانچ قسم كے ہيں  (Read 1858 times)

0 Members and 1 Guest are viewing this topic.

Offline Master Mind

  • 4u
  • Administrator
  • *
  • Posts: 4478
  • Reputation: 85
  • Gender: Male
  • Hum Sab Ek Hin
    • Dilse
    • Email
شہيد پانچ قسم كے ہيں
« on: October 26, 2009, 11:26 AM »
بخارى اور مسلم نے ابو ہريرہ رضى اللہ تعالى عنہ سے بيان كيا ہے كہ رسول كريم صلى اللہ عليہ وسلم نے فرمايا:

" شہيد پانچ قسم كے ہيں: طاعون سے فوت ہونے والا، پيٹ كى بيمارى سے مرنے والا، غرق ہو كر فوت ہونے والا، انہدام ميں دب كر مرنے والا، اور اللہ كى راہ ميں شہيد ہونے والا "

صحيح بخارى حديث نمبر ( 2829 ) صحيح مسلم حديث نمبر ( 1914 ).

مسند احمد، سنن ابو داود، اور سنن نسائى ميں حديث مروى ہے كہ نبى كريم صلى اللہ عليہ وسلم نے فرمايا:

" تم شہادت كسے شمار كرتے ہو ؟

صحابہ كرام كہنے لگے: اللہ كى راہ ميں قتل ہونا، تو رسول كريم صلى اللہ عليہ وسلم نے فرمايا:

اللہ كى راہ ميں قتل ہونے كے علاوہ شہادت سات قسم كى ہے: طاعون سے مرنے والا شہيد ہے، اور غرق ہونے والا شہيد ہے، اور ذات الجنب والا شہيد ہے، اور مبطون شہيد ہے، اور جل كر مرنے والا شہيد ہے، اور جو دب كر مر جائے شہيد ہے، اور وہ عورت جو پيٹ ميں بچہ ہونے كى بنا پر مر جائے شہيد ہے "

مسند احمد حديث نمبر ( 23804 ) سنن نسائى حديث نمبر ( 1846 ) سننن ابو داود حديث نمبر ( 3111 )، علامہ البانى رحمہ اللہ نے صحيح ابو داود ميں اسے صحيح قرار ديا ہے.

ابو داود كى شرح " عون المعبود " ميں ہے:

" المطعون " جو شخص طاعون كى بيمارى سے فوت ہو.

" صاحب ذات الجنب " يہ انسان كو پہلو ميں پھوڑا يا پھوڑے نكلتے ہيں جو مرنے كے وقت كھل جاتے اور اس كى درد ختم ہو جاتى ہے، اس كى علامت يہ ہے كہ پسليوں كے نيچے درد ہوتى ہے، اور سانس ميں تنگى كے ساتھ ساتھ بخار اور نزلہ اور چھينك بھى آتى ہيں، اور يہ بيمارى عورتوں ميں زيادہ ہے. يہ قول ملا على قارى كا ہے.

" المبطون " پيچش يا پانى آنے يا پيٹ درد كى بيمارى سے مرنے والا.

" والمراۃ تموت بجمع " خطابى رحمہ اللہ كہتے ہيں: اس كا معنى يہ ہے كہ: عورت كے پيٹ ميں بچہ ہو اور وہ مر جائے " انتہى مختصرا.

امام نووى رحمہ اللہ مسلم كى شرح ميں لكھتے ہيں:

" اور رہا " المبطون " تو وہ پيٹ كى بيمارى والا شخص جو كہ پيچش سے فوت ہو جائے.

قاضى رحمہ اللہ كہتے ہيں: اور ايك قول يہ بھى ہے كہ: جس كا پيٹ پھول جائے اور استسقاء كى بيمارى ہو، اور يہ بھى كہا جاتا ہے كہ: جس كے پيٹ ميں درد ہو، اور يہ بھى كہا گيا ہے: جو مطلقا پيٹ كى بيمارى سے فوت ہو جائے. انتہى.

شيخ ابن عثيمين رحمہ اللہ سے دريافت كيا گيا:

حديث ميں آيا ہے كہ: بيٹ كى بيمارى سے مرنے والا شہيد ہے تو يہاں مبطون سے كيا مراد ہے، اور كيا جگر ناكارہ ہونے والا شخص اس معنى ميں شامل ہوتا ہے ؟

شيخ رحمہ اللہ كا جواب تھا:

" مبطون كے متعلق اہل علم كا كہنا ہے:

جو پيٹ كى بيمارى سے فوت ہو، ظاہر يہى ہوتا ہے كہ جو پيٹ ميں رسولى كى بنا پر فوت ہو جائے وہ بھى اسى جنس سے ہوگا كيونكہ يہ بھى پيٹ كى بيماريوں ميں شامل ہے جس كى بنا پر موت آتى ہے، اور ہو سكتا ہے جگر ناكارہ ہونے سے فوت ہونے والا بھى اسى ميں شامل ہو، كيونكہ يہ بھى پيٹ كى بيمارى ميں شامل ہے " انتہى

Offline AaiNa

  • Dilse Member
  • *
  • Posts: 793
  • Reputation: 2
  • Gender: Female
Re: شہيد پانچ قسم كے ہيں
« Reply #1 on: October 29, 2009, 11:08 PM »
nice sharing

Offline Leon

  • Moderator
  • *
  • Posts: 6136
  • Reputation: 126
  • Gender: Male
  • Happy Ending
    • Hum Tum
Re: شہيد پانچ قسم كے ہيں
« Reply #2 on: November 02, 2009, 11:50 AM »
 calping
Tanhai Main Bethe Bethe Gum Ho Jata Hun
Main Aksar Main Nahi Rehta Tum Ho Jata Hun

Offline impressible4u

  • Sr. Member
  • *
  • Posts: 1669
  • Reputation: 6
    • Email
Re: شہيد پانچ قسم كے ہيں
« Reply #3 on: November 09, 2009, 10:58 AM »
very  nice sharing

Offline Samera

  • Sr. Member
  • *
  • Posts: 2883
  • Reputation: 63
  • Gender: Female
Re: شہيد پانچ قسم كے ہيں
« Reply #4 on: November 25, 2009, 05:19 PM »
bohat achi sharing  thanks

Offline Allahwala

  • Sr. Member
  • *
  • Posts: 1337
  • Reputation: 6
  • Gender: Male
    • Email
Re: شہيد پانچ قسم كے ہيں
« Reply #5 on: December 05, 2009, 11:17 AM »
 shakehandnn nice sharing thanks


Offline King

  • Sr. Member
  • *
  • Posts: 1652
  • Reputation: 4
  • Gender: Male
Re: شہيد پانچ قسم كے ہيں
« Reply #6 on: January 01, 2010, 07:03 AM »
very nice good info.thanks

Offline bakr124

  • Sr. Member
  • *
  • Posts: 1263
  • Reputation: 49
    • Email
Re: شہيد پانچ قسم كے ہيں
« Reply #7 on: January 09, 2010, 11:56 AM »
 calping thumbsss goodjob nice

Offline anjumkhan

  • Sr. Member
  • *
  • Posts: 1623
  • Reputation: 1664
  • Gender: Female
    • Email
Re: شہيد پانچ قسم كے ہيں
« Reply #8 on: January 22, 2010, 03:03 AM »
 thanks thumbsss very nice

Bhlay Cheen lo muj sy meri jawani.
Mager muj ko lota do Bajpan ka sawan.
Wo kaghaz ki kashti wo barish ka pani.