میرا مزاج.... جیو اور جینے دو
میرے خون کا رنگ.... تادم تحریر سفید نہیں ہوا
میری کمزوری.... بلا پرکھے کسی پر اعتماد کر لینا
میرا آئیڈیل.... کچھ ایسی صفات جن کا کسی فرد واحد میں یکجا ہونا ممکن نہیں
میرا دشمن.... وہ شخص جو زندگی کے ارتقاءپر یقین نہیں رکھتا
میرا دوست.... اللہ کے فضل سے بہت سے ہیں
میں حسد کرتا ہوں.... حسد ایک انتہائی مذموم جذبہ ہے- میں حسد اور حاسد دونوں کو پسند نہیں کرتا
میں قدر کرتا ہوں.... ہر اس شخص کی جو محنت کی عظمت پر یقین رکھتا ہے
میں ہنستا ہوں.... کیونکہ انسان ایک حیوان ظریف ہے
میں اجتناب کرتا ہوں.... اس صحبت سے جہاں انسان کا مرتبہ اس سے زیادہ اہم ہو
میں رو پڑتا ہوں.... موت کے سامنے انسان کی بے بسی پر
مجھے نفرت ہے.... اعتماد کا خون کرنے والے سے
میں رہ نہیں سکتا.... دوستوں کے بغیر
مجھے خوف آتا ہے.... تخلیق عمل کے جمود سے
میرے خواب.... دھنک کے رنگوں کی طرح شوخ اور اتنے ہی پائیدار
میری پسندیدہ کتاب.... دیوانِ غالب
میری غیر ادبی مصروفیات.... کرکٹ
میں سوچتا ہوں.... کہ میں اتنا زیادہ کیوں سوچتا ہوں؟
میری سالگرہ.... 4 اگست
میں اقرار کرتا ہوں.... اس قوت کی عظمت کا جس نے آنکھوں کو خواب اور آنسو دیئے ہیں
میرے حسن کا معیار.... حسن وہ حسن جسے دیکھو تو چپ لگ جائے
مجھے غصہ آ جاتا ہے.... بعض اوقات بہت معمولی سی بات پر
میرا ماضی
ٹی۔ایس ۔ایلیٹ کی وساطت سےان تینوں سوالوں کا جواب یوں ہے کہ
میرا حال
TIME PAST AND TIME PRESENT ARE
میرا مستقبل
BOTH PRESENT IN THE TIME FUTURE
یوں سمجھئے کہ بس ٹھیک ہی ہے
ادب کا مقصد.... زندگی کو بہتر طریقے سے سمجھنا
میں ترجیح دیتا ہوں.... اپنی شاعری کو ڈرامہ نگاری پر
میرے اندیشے.... گونا گوں
مرغوب غذا.... دال چاول
کاش.... میں اپنے آپ کو سمجھ سکوں
دل کی اہمیت.... سینے میں رکھتے ہوئے بھی آسانی سے لیا دیا جاسکتا ہے