ہيں لبريز آہوں سےٹھنڈی ہوائيں
اداسی ميں ڈوبی ہوئی ہيں گھٹائيں
محبت کي دنيا پر شام آچکی ہے
سيہ پوش ہيں زندگی کی فضائيں
مچلتی ہيں سينے ميں لاکھ آرزوئيں
تڑپتی ہيں آنکھوں ميں لاکھ التجائيں
تغافل کے آغوش ميں سو رہے ہيں
تمہارے ستم اور ميری وفائيں
مگر پھر بھی اے ميرے معصوم قاتل
تمہيں پيار کرتی ہيں ميری دعائيں