تلاش
مجھے تم ڈھونڈو گے آخر
جب چاندنی راتوں میں خود کو
اندھیروں میں چھپاؤ گے
لبادہ اوڑھو گے غم کا
جب تنہائی کی راتوں میں
جب کوشش کرو گے سونے کی
اور تم سو نہ پاؤ گے
جب راتیں سرد ہونگی اور
آنکھیں تیری نم ہونگی
جب گیلے تکیے پر تم یوں
سر رکھ کر لمبی سوچو گے
پھر ساری داستانیں تم
بھلا کس کو سناؤ گے
مجھے تم ڈھونڈو گے آخر
مجھے تم ڈھونڈ نہ پاؤ گے