٭ اچھے اخلاق دس ہیں ۔ زبان کی سچائی ، باطل سے جنگ کے وقت حملہ میں شدت ، سائل کو دینا ، احسان کا بدلہ ، صلہ رحمی ، پڑوسی کی حفاظت ، حقوق العباد ، مہمان نوازی ، حسن خلق اور سب سے بڑھ کر شرم و حیا ۔
٭ دانیائیوں میں اعلیٰ درجے کی دانائی تقوی ہے اور کمزوریوں میں سب سے بڑی کمزوری بد اخلاقی اور بد اعمالی ۔
٭ جو لوگ تمہارے دوست بننا چاہتے ہیں انکے دوست بنو ، عادل کھلاؤ گے ۔
٭ تمہاری عمر برابر گھٹتی جا رہی ہے بس جو کچھ تمہارے ہاتھ میں ہے اس سے کسی کی مدد کر جاؤ ۔
٭ مومن وہ جو زاد آخرت مہیا کرے اور کافر وہ ہے جو دنیا کے مزے اڑانے میں مشغول رہے ۔