یہ ممکن ہے ہمارے درمیاں
کوئی غلط فہمی بھی نہ ہوتی
جو اپنے دل میں چھوٹی سی خلش ہے ختم ہو جاتی
بتا دیتا کہ مجھ کو
آج بھی اس کی ضرورت ہے
جو اس جیون کا حاصل ہے تو بس اس کی محبت ہے
بتا دیتا کہ لوگوں کی سبھی باتیں فسانے ہیں
سبھی قصے پرانے ہیں
میں کہہ دیتا
ذرا سی بات پر یوں روٹھنا اچھا نہیں ہوتا
محبت کرنے والوں میں غلط فہمی تو ہو سکتی ہے
جھگڑا نہیں ہوتا
میں ہر ایک بات کہہ دیتا
خلش بھی دور ہو جاتی
میں اس کا ہاتھ پکڑے یوں ہی اس کا ہم قدم رہتا
وہ آگے ہاتھ تو کرتا
وہ مجھ سے بات تو کرتا