قرآن مجید میں یہودیوں کی ایک خاص خامی بیان کی گئی ہے جسے حسد کہتے ہیں۔ ارشاد ہے: �کیا ان کا کچھ حصہ ہے سلطنت میں ؟ پھر تو یہ نہ دیں گے لوگوں کو ایک تل برابر یا حسد کرتے ہیں لوگوں کا اس پر جو دیا ہے ان کو اللہ نے اپنے فضل سے�۔ (النسا ٓئ: ۳۵، ۴۵)
معارف: جس طرح ہر قوم اور قبیلے کی کچھ خاص عادات، خصائل اور خوبیاں ہوتی ہیں، اسی طرح کچھ خامیاں بھی ہوتی ہیں۔ اوپر کی آیت میں اللہ تعالیٰ نے یہودیوں کی عادات کے متعلق ذکر فرمایا ہے۔ ان میں سے ایک حسد بھی ہے۔