انصاف کا دن
قرآن مجید میں ارشاد ہے کہ : �اور رکھیں گے ہم ترازوئیں انصاف کی قیامت کے دن پھر ظلم نہ ہوگا کسی جی پر ذرہ بھر، اور اگر ہوگا رائی کے دانہ کے برابر بھی تو ہم لے آئیں گے اس کو، اور ہم کافی ہیں حساب کرنے کو� (الانبیائ: ۷۴)
معارف: آیت ِ بالا میں یوم قیامت کا ذکر ہے۔ انصاف کی ترازو اس دن رکھی جائے گی اور تمام انسانوں کو جمع کرلیا جائے گا۔ اور ہر ایک سے اس کی گزشتہ زندگی کا حساب ہگا، یہ بہت ہولناک دن ہوگا جب احکم الحاکمین اپنے جلال و جبروت کے ساتھ اور اپنی شانِ اقدس کے مطابق جلوہ افروز ہونگے