سارے جہاں کی خوشیاں انکا نصیب کردے
ہنستے رہے صدا وہ ، انہیں خوش نصیب کردے
کبھی دل نہ انکا ٹوٹے ، کبھی چوٹ وہ نہ کھائیں
انکو وفا کے یارب اتنا قریب کردے
انکے لبوں پہ یارب صدا مسکراہٹیں ہوں
قسمت میں انکے ہنسنا میرے حبیب کردے
چل کر جہاں بھی جائیں پھولوں کے راستے ہوں
منزل ہر خوشی کی انکے قریب کردے
دل میرا اب تک کہاں مطمئن ہوا ہے
انکے دکھوں کو یا رب میرا نصیب کر دے