حضرت عمر رضی اللہ تعالٰی عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ کے کچھ بندے ایسے ہوں گے جو انبیاء میں سے ہوں گے نہ شہدا میں سے لیکن ان کے مقام خداوندی کی وجہ سے انبیاء و شہدا ان پر رشک کریں گے”۔ لوگوں نے پوچھ اے اللہ کے رسول ہمیں بتایئے وہ کون لوگ ہوں گے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”وہ لوگ ہوں گے جنھوں نے اللہ کی رضا کے لیے آپس میں محبت کی ہوگی حالانکہ ان کے درمیان کوئی رشتہ نہ ہوگانہ وہ ایک دوسرے کو مال دیں گے۔ بخدا ان کے چہروں سے روشنی پھوٹ رہی ہوگی اور وہ نور پر سوار ہوں گے۔ جس دل لوگ ڈر کے مارے کانپ رہے ہوں گے۔ انھیں کوئی ڈر نہ ہوگا اور جب لوگ غم زدہ ہوں اور پریشان ہوں گے انھیں کوئی غم نہ ہوگا”۔
(ابوداؤد