Author Topic: حرص و بزدلی  (Read 1204 times)

0 Members and 1 Guest are viewing this topic.

Offline Ajnabi

  • Super Moderator
  • *
  • Posts: 3083
  • Reputation: 148
  • Gender: Male
حرص و بزدلی
« on: December 06, 2009, 12:59 AM »
حرص و بزدلی


حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالٰی عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا کہ: ”آدمی میں سب سے بری بات، غم میں ڈالنے اور کڑھن پیدا کرنے والی (چیز) حرص اور گھبرادینے والی (چیز) بزدلی ہے”۔
(ابوداؤد، کتاب الجہاد)

فائدہ:۔
حریص و بخیل شخص ہمیشہ اس غم میں مبتلا رہتا ہے کہ اسے فلاں اور فلاں چیز میسر نہیں اور فلاں شخص مال و دولت میں مجھ سے بہت آگے ہے۔ اسی طرح بزدل شخص بھی ہمیشہ درپیش حالات اور خطرات سے گھبراتا رہتا ہے۔ کبھی اطمینان کا سانس لینا اسے نصیب نہیں ہوتا۔ دل کی یہ دونوں ہی حالتیں نہایت بدترین حالتیں ہیں اس لیے کہ ان کی وجہ سے آدمی اللہ تعالٰی کی بخشی ہوئی زندگی سے صحیح فائدہ اٹھانے سے قاصر رہتا ہے اور بےسکونی اس کا مقدر بن جاتی ہے۔ سکون و اطمینان زندگی کی سب سے بڑی نعمت ہے۔ آدمی سے جو چیز اس کے سکون و اطمینان کو چھین لے اس کے لیے اس بری چیز کیا ہوگی۔

یہ حرص اور بزدلی ہی ہے جو انسان میں دنیا کی محبت، مال و جاہ کی طمع و لالچ، موت سے خوف اور جہاد سے فرار کی راہ جیسے مرض دلوں میں پیدا کرتی ہے۔ ایک اور موقع پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے امت سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ: ”ایک ایسا زمانہ آنے والا ہے کہ (کفروباطل) کی جماعتیں تمہیں ختم کرنے لیے آپس میں ایک دوسرے کو اس طرح بلا کر جمع کرلیں گی جیسے کھانے والے ایک دوسرے کو بلا کر پیالہ کے آس پاس جمع ہوجاتے ہیں۔ یہ سن کر ایک صحابی رضی اللہ تعالٰی عنہ نے سوال کیا کہ کیا ہم اس روز کم ہوں گے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا نہیں! بلکہ تم اس روز تعداد میں بہت ہو گے۔ لیکن گھاس کے ان تنکوں کی طرح ہوگے جنھیں پانی کا سیلاب بہا کر لے جاتا ہے۔ (پھر ارشاد فرمایا کہ) اور اللہ ضرور ضرور تمہارے دشمنوں کے دل سے تمہارا رعب نکال دے گا۔ اور بالضرور یقیناً وہ تمہارے دلوں میں کاہلی اور سستی ڈال دے گا۔ ایک صحابی رضی اللہ تعالٰی عنہ نے عرض کیا کہ سستی کا کیا (سبب) ہوگا؟ اس پر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ دنیا (یعنی مال و دولت سے )محبت کرنے لگو گے اور موت کو مکروہ سمجھنے لگوگے”۔ (بحوالہ ابوداؤد)۔

ملت اسلامیہ میں آج اسی حرص اور بزدلی کی وجہ سے حق کہنے کی جرات ختم ہوکر رہ گئی ہے۔ مخبر صادق صلی اللہ علیہ وسلم نے چودہ سو سال پہلے جو پیشن گوئی فرمائی تھی آج ہم اپنی آنکھوں سے وہی کچھ دیکھ رہے ہیں۔ آج صورت حال یہ ہے کہ تمام بڑی طاقتیں نوالہ تر سمجھ کر ملت اسلامیہ پر ٹوٹ پڑی ہیں اور ملت کی ذلت و پستی انتہا کو پہنچ گئی ہے اور وجہ وہی ہے جس کی نشان دہی رسول صادق و امین صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمائی ہے۔ یعنی دنیا کی محبت اور موت سے نفرت، اور یہ کسی قوم اور فرد کی سب سے بڑی برائی ہے جو تمام اخلاقی روگوں، کمزوریوں اور برائیوں کا سرچشمہ ہے۔ ایک روایت میں اس طرح آتا ہے کہ دنیا کی محبت تمام خطاؤں اور گناہوں کی جڑ ہے۔ (الحدیث)۔

جس ملت کا ہر فرد جینے کا حریص اور موت سے انتہائی خائف ہوتا ہے۔ ایسی ملت ہرگز اس لائق نہیں ہوتی کہ وہ اس کشائش کی دنیا میں کسی کا سامنا کرسکے۔ پستی، ذلت، مسکنت اور خواری ہی اس کا مقدر ہوتی ہے۔ اور کارگاہ حیات میں اس کا کوئی قابل ذکر کارنامہ نہیں ہوتا۔ حسب دنیا اور موت کا خوف لازم و ملزوم ہیں۔ جو فرد یا ملت بھی دنیا کی محبت میں گرفتار ہوگی اور جینے کے لے بےتاب ہوگی وہ لازماً موت سے خوف زدہ ہوگی۔ بلکہ موت کے نام سے ہی اسے موت آئے گی اور موت سے ڈرنے والی ملتیں اسی لائق ہوتی ہیں کہ اپنی موت مرجائیں اور ان پر قومی و ملی موت ملسط ہو جائے۔ یہود کی تاریخ کا یہ عبرتناک واقعہ قرآن نے ان الفاظ میں بیان کیا ہے؛ ”کیا تم نے ان لوگوں کے حال پر بھی غور کیا جو موت کے ڈر سے گھر بار چھوڑ کر نکلے تھے اور ہزاروں کی تعداد میں تھے۔ تو اللہ نے ان سے کہا مر رہو”۔ (البقرہ۔ 243)۔

ایک دوسرے مقام پر قرآن کریم نے یہود کے اس روگ کو نہایت ہی عبرتناک انگیز الفاظ میں یوں بیان فرمایا ہے: ”اور آپ (صلی اللہ علیہ وسلم) انہیں (یہودیوں کو) تمام لوگوں سے زیادہ جینے کا حریص پائیں گے۔ حتٰی کہ اس معاملے میں یہ مشرکوں سے بھی بڑھے ہوئے ہیں ان میں سے ایک ایک شخص یہ چاہتا ہے کہ کسی طرح ہزار برس جیے۔ حالانکہ لمبی عمر بہرحال اسے عذاب سے تو دور نہیں پھینک سکتی”۔ (البقرہ 96)۔

یہود جس روگ میں مبتلا تھے آج اسی روگ میں ملت اسلامیہ پوری شدت کے ساتھ مبتلا ہوگئی ہے۔ اور یہ اس ملت کی پستی، ذلت، مسکنت اور بے وقعتی کی ایک بری وجہ ہے۔




Offline Allahwala

  • Sr. Member
  • *
  • Posts: 1337
  • Reputation: 6
  • Gender: Male
    • Email
Re: حرص و بزدلی
« Reply #1 on: December 06, 2009, 11:32 AM »
 JazaKallah Mashallah bohat achi sharing ki Allah  jaza ata frmaye ameen


Offline Dreamboy

  • Dilse Member
  • *
  • Posts: 846
  • Reputation: 1
    • Email
Re: حرص و بزدلی
« Reply #2 on: December 07, 2009, 06:26 PM »
 JazaKallah

Offline Super boy

  • Moderator
  • *
  • Posts: 4179
  • Reputation: 582
  • Gender: Male
Re: حرص و بزدلی
« Reply #3 on: December 07, 2009, 08:28 PM »
JazaKallah
Ghalat Jagah Te Laayii,Ghaltii Sadii Si
Utto'n Keeti Laa Parwayii,Ghaltii Sadi Si
Ohda Kuj Gya Nai Saada Kuj Rehya Nai
Bewafa Naal Layi Yarii Ghaltii Sadii Si...!!!


Offline impressible4u

  • Sr. Member
  • *
  • Posts: 1669
  • Reputation: 6
    • Email
Re: حرص و بزدلی
« Reply #4 on: December 08, 2009, 11:38 AM »
JazaKallah

Offline anjumkhan

  • Sr. Member
  • *
  • Posts: 1623
  • Reputation: 1664
  • Gender: Female
    • Email
Re: حرص و بزدلی
« Reply #5 on: January 18, 2010, 03:28 PM »
JazaKallah

Bhlay Cheen lo muj sy meri jawani.
Mager muj ko lota do Bajpan ka sawan.
Wo kaghaz ki kashti wo barish ka pani.