Author Topic: حدیث نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں جھوٹ بولنے کی مذمت  (Read 872 times)

0 Members and 1 Guest are viewing this topic.

Offline Ajnabi

  • Super Moderator
  • *
  • Posts: 3083
  • Reputation: 148
  • Gender: Male
حدیث نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں جھوٹ بولنے کی مذمت


حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالٰی عنہ سے روایت ہے کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ: ”میری طرف سے بات بیان کرنے سے بچو مگر(ہاں) جو صحیح ہو(اسے بیان کردو)، پس جس نے مجھ پر قصداً جھوٹ باندھا اسے چاہیے کہ دوزخ میں اپنا ٹھکانا بنا لے”۔
(ترمذی)

فائدہ:۔
جھوٹ بولنا یوں بھی گناہ کبیرہ ہے۔ پھر کسی کے ذمہ بات لگانا کہ اس نے یوں کہا ہے (حالانکہ وہ اس نے نہیں کہا) اس سے گناہ گاری میں اور اضافہ ہوتا ہے۔ پھر رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات گرامی پر جھوٹ باندھنا یہ تو گناہ در گناہ ہے۔ کیونکہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پر جھوٹ باندھنا دوسرے شخصوں پر جھوٹ باندھنے سے زیادہ سخت جرم ہے اور اس کا نتیجہ دنیا اور آخرت میں بدترین ہے۔ جس کی وجہ یہ ہے کہ ارشاد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم سے شریعت بنتی ہے۔ جس نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر جھوٹ باندھا اس نے اللہ تعالٰی کے ذمے جھوٹ لگایا۔ جیسا کہ اللہ تعالٰی ارشاد فرماتے ہیں: ”محمد (صلی اللہ علیہ وسلم) اپنی مرضی سے کوئی بات نہیں کرتے بلکہ وحی، جو ان پر نازل کی جاتی ہے، اس کے مطابق بات کرتے ہیں”۔ (النجم۔4۔3)۔

چنانچہ روایت حدیث میں سخت احتیاط کی ضرورت ہے۔ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے جو نہ فرمایا ہو اس کے متعلق یو کہنا کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا، سخت ترین گناہ ہے۔ اس حدیث پاک میں اسی بات پر تنبیہ فرمائی گئی ہے۔ اگر لوگوں میں مشہور ہو کہ فلاں بات حدیث ہے اور محقق عالم یا معتبر و مستند کتب کے ذریعے اس کے حدیث ہونے کا یقین نہ ہو تو حدیث کو بیان کرنا ہرگز جائز نہیں ہے۔ غیر حدیث کو قصداً حدیث بتا کر بیان کرنے کے متعلق رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ایسی حرکت بد کرنے والا اپنا ٹھکانا جہنم میں بنا لے یعنی جہنم میں جانے کے لیے تیاررہے۔




Offline impressible4u

  • Sr. Member
  • *
  • Posts: 1669
  • Reputation: 6
    • Email

Offline anjumkhan

  • Sr. Member
  • *
  • Posts: 1623
  • Reputation: 1664
  • Gender: Female
    • Email

Bhlay Cheen lo muj sy meri jawani.
Mager muj ko lota do Bajpan ka sawan.
Wo kaghaz ki kashti wo barish ka pani.