Author Topic: ضرت عمر رضی اللہ تعالٰی عنہ سے شیطان کی خوفزدگی  (Read 1177 times)

0 Members and 1 Guest are viewing this topic.

Offline Ajnabi

  • Super Moderator
  • *
  • Posts: 3083
  • Reputation: 148
  • Gender: Male
حضرت عمر رضی اللہ تعالٰی عنہ سے شیطان کی خوفزدگی

حضرت سعد ابی وقاص رضی اللہ تعالٰی عنہ بیان کرتے ہیں:۔ (ایک دن) حضرت عمر ابن خطاب رضی اللہ تعالٰی عنہ نے حجرہ نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کے دروازے پر کھڑے ہوکر رسول اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہونے کی اجازت طلب کی، اس وقت آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس قریش کی چند خواتین یعنی ازواج مطہرات بیٹھی ہوئی باتیں کر رہی تھیں۔ ان کی باتوں کا موضوع (اس) خرچہ میں اضافہ کا مطالبہ تھا (جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم ان کو پہنچاتے تھے) اور وہ باتیں بھی زور زور سے کر رہی تھیں۔ جب حضرت عمر رضی اللہ تعالٰی عنہ اجازت طلب کرکے اندر داخل ہونے لگے تو وہ خواتین (چھپنے کے لیے) آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس سے اٹھ کر پردہ کے پیچھے چلی گئیں۔ حضرت عمر رضی اللہ تعالٰی عنہ اندر داخل ہوئے تو (دیکھا کہ) رسول اللہ علیہ وسلم مسکرا رہے ہیں۔ حضرت عمر رضی اللہ تعالٰی عنہ نے (آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی مسکراہٹ دیکھ کر) کہا: اللہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے دانتوں کو ہمیشہ خنداں رکھے (لیکن وہ کونسی بات ہے جس نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو خنداں کردیا؟) آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مجھے اس بات پر ہنسی آگئی کہ وہ عورتیں (کہاں تو) میرے پاس بیٹھی ہوئیں (شور مچا رہی) تھیں اور (کہاں) تمہاری آواز سنتے ہی (مارے ڈر کے) پردے کے پیچھے بھاگ گئیں۔ حضرت عمر رضی اللہ تعالٰی عنہ (نے یہ سنا تو ان خواتین کو مخاطب کرکے) بولے: اری اپنی جان کی دشمن عورتو! (یہ کیسی الٹی بات ہے کہ) مجھ سے تو اس قدر خوف کا اظہار (کہ میری آواز سنتے ہی ڈر کے مارے پردے کے پیچھے جا چھپی ہو) اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے تم ذرا بھی نہیں ڈرتیں (کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم) کے پاس بیٹھ کر شور مچا رہی تھیں) ان خواتین نے جواب دیا۔ ہاں (تم سے تو ڈرنا ہی چاہیے) کیوں کہ تم نہایت سخت خو و نہایت سخت گو ہو (جبکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نہایت خوش مزاج اور خوش خلق ہیں) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ابن خطاب! چھوڑو، اور کوئی بات کرو (ان عورتوں نے جو جواب دیا ہے، اس کو اہمیت دینے کی ضرورت نہیں ہے) قسم ہے اس ذات کی جس کے ہاتھوں میں میری جان ہے (تم وہ شخص ہو کہ) اگر شیطان تمہیں دیکھ لیتا ہے تو اس راستے سے کترا کر دوسرا اختیار کر لیتا ہے، جس پر تم چلتے ہو”۔
(بخاری و مسلم




Offline Master Mind

  • 4u
  • Administrator
  • *
  • Posts: 4478
  • Reputation: 85
  • Gender: Male
  • Hum Sab Ek Hin
    • Dilse
    • Email

Offline Samera

  • Sr. Member
  • *
  • Posts: 2883
  • Reputation: 63
  • Gender: Female

Offline King

  • Sr. Member
  • *
  • Posts: 1652
  • Reputation: 4
  • Gender: Male

Offline anjumkhan

  • Sr. Member
  • *
  • Posts: 1623
  • Reputation: 1664
  • Gender: Female
    • Email

Bhlay Cheen lo muj sy meri jawani.
Mager muj ko lota do Bajpan ka sawan.
Wo kaghaz ki kashti wo barish ka pani.

Offline bakr124

  • Sr. Member
  • *
  • Posts: 1263
  • Reputation: 49
    • Email
Re: ??? ??? ??? ???? ?????? ??? ?? ????? ?? ???????
« Reply #5 on: March 20, 2010, 04:20 PM »

 JazaKallah