الٹی سیدھی چھت پر بھی
آخری سی کوشش کی
آشیاں بنانے کی
خواب کو بسانےکی
آنکھ کو سجانے کی
اس کی اپنی ہمت تھی
بار کو اٹھانے کی
بات کو نبھانے کی
رنج کو بھلانے کی
اس کا کیا کہ اس نے تو
آخری سی کوشش کی
فاصلہ گھٹانے کی
رابطہ بچانے کی
اس کو یہ بتانے کی
اب بھی وہ جو چاہے تو
اپنے گھر کو لوٹ آۓ
وہ بھی جانتی ہے یہ
کانچ سا یہ سپنا ہے
پر یقین ہے اس کو
یہ جو اس کا سپنا ہے
ٹوٹ کر بھی اپنا ہے
اس نے اپنی ہمت بھر
آخری سی کوشش کی
آشیاں بچانے کی
اپنا گھر بنانے کی
سعد اُللہ شاہ