::::
آلو :: آدھاکلو (ابال کرمیش کرلیں)
میدہ :: ایک چائےکاچمچ
خشک دودھ :: ایک چائےکاچمچ
بیکنگ پاؤڈر :: ایک چٹکی
چینی :: ایک کپ
سبزالائچی ::ایک چائےکاچمچہ(باریک پیس لیں)
پانی :: ایک کپ
آئل :: ایک کپ فرائی کرنےکےلیے
پستہ ::آدھاکپ(کاٹ لیں)گارنش کرنےکےلیے
ترکیب ::::::
ایک پین میں چینی اورپانی ڈال کر شیرہ بنائیں ِابلےاورمیش کیے ہوئے آلوؤں میں الائچی اور میدہ ڈال کر ملائیں پھراس میں خشک دودھ ‘بیکنگ پاؤڈر شامل کرکے اچھی طرح مکس کریں اور پندرہ منٹ کےلیے رکھ دیں ِاس مکسچر کے چھوٹے چھوٹے بالز بنائیں ِایک فرائی پین میں تیل گرم کریں اور ان بالز کو ہلکی آنچ پر ڈیپ فرائی کریں ِپھر ان بالز کو شیرے میں ڈالیں اور پستے سے گارنش کریں ِ
لیجئے مزیدار قسم کے آلو کے گلاب جامن تیار ہیں