Author Topic: ہلسنکی (نیٹ نیوز) کام Ú©ÛŒ جگہ پر برے سلوک  (Read 1024 times)

0 Members and 1 Guest are viewing this topic.

Offline Ajnabi

  • Super Moderator
  • *
  • Posts: 3083
  • Reputation: 148
  • Gender: Male
ہلسنکی (نیٹ نیوز) کام کی جگہ پر برے سلوک اور ناانصافی کا شکار ہونے والے ملازمین کو منصفانہ برتاؤ اور اچھے سلوک والے ملازمین کی نسبت دل کے امراض لاحق ہونے کا زیادہ خطرہ ہوتا ہے۔ فن لینڈ کے ماہرین نفسیات اور ماہرین امراض قلب نے برطانیہ کے مختلف دفاتر میں کام کرنے والے6440 ملازمین کو دفتری اوقات میں اعلیٰ افسران کی طرف سے منصفانہ، غیر منصفانہ برتاؤ اوربرے سلوک کا شکار ہونے کے حوالہ سے سوالنامے فراہم کئے اور اس تحقیق کیلئے 1985ء سے لے کر 1988ء اور بعد ا زاں 1989 ء سے 1990ء تک ملازمین سے دفتری ماحول بارے جوابات حاصل کئے گئے۔


تحقیق کے دوران معلوم ہوا کہ عمر، نسل ، ازدواجی حیثیت ، تعلیمی قابلیت، سماجی واقتصادی حیثیت، شراب نوشی ، جسمانی ورزشوں، ہائی بلڈپریشر، موٹاپا، کولیسٹرول لیول اور سگریٹ نوشی جیسے عوامل کے ساتھ ساتھ دفتری ماحول بھی دل کے امراض کاباعث پایا گیا اور دفتر میں برے سلوک کے شکار افراد میں سے 30 فیصد افراد دل کے امراض میں مبتلا پائے گئے۔