Author Topic: عوام،شہرکا امن تباہ کرنے والے عناصر پر Ú©Ú‘  (Read 1004 times)

0 Members and 1 Guest are viewing this topic.

Offline Leon

  • VIP Member
  • *
  • Posts: 6136
  • Reputation: 126
  • Gender: Male
  • Happy Ending
    • Hum Tum
لندن…متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کراچی کے مختلف علاقوں میں دہشت گردی کے واقعات کی شدید مذمت کی ہے اور عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ شہرکا امن تباہ کرنے کی سازشیں کرنے والے عناصر پر کڑی نظررکھیں۔ ایک بیان میں الطاف حسین نے دہشت گردی کے مختلف واقعات میں متعدد افراد کے ہلاک وزخمی ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ بعض عناصر کو کراچی میں امن وامان کی صورتحال ایک آنکھ نہیں بھارہی ہے اور وہ دہشت گردی کے ذریعہ شہرکاامن خراب کرنے کی گھناوٴنی سازشیں کررہے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ جوعناصر اپنے گھناوٴنے عزائم کی تکمیل کیلئے بے گناہ شہریوں کو ہلاک وزخمی کررہے ہیں وہ کراچی اور اس کے شہریوں کے کھلے دشمن ہیں۔ الطاف حسین نے کراچی کے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ عوام کوآپس میں لڑانے کی سازشوں کو سمجھیں ،سازشی عناصر پر کڑی نظررکھیں اوراتحاد کا مظاہرہ کرتے ہوئے کراچی کا امن تباہ کرنے کی ہرسازش کو ناکام بنادیں۔انھوں نے گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد اوروزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے مطالبہ کیا کہ بے گناہ شہریوں کی جان ومال سے کھیلنے والے عناصر کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے اور شہریوں کی جان ومال کے تحفظ کیلئے مثبت اورٹھوس اقدامات کئے جائیں ۔ الطاف حسین نے دہشت گردی کے واقعات میں جاں بحق ہونے والے افراد کے سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا بھی کی۔
Tanhai Main Bethe Bethe Gum Ho Jata Hun
Main Aksar Main Nahi Rehta Tum Ho Jata Hun