Author Topic: امن کیلئے انصاف Ú©ÛŒ فراہمی ناگزیر ہے‘ ہمیں اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کرنا ہوگا : Ø´  (Read 1141 times)

0 Members and 1 Guest are viewing this topic.

Offline bakr124

  • Sr. Member
  • *
  • Posts: 1263
  • Reputation: 49
    • Email
لاہور (خبرنگار خصوصی) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی زیر صدارت صوبے میں امن وامان کی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہو ا جس میں مشیر جہانزیب برکی، چیف سیکرٹری، انسپکٹر جنرل پولیس، ہوم سیکرٹری اور دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں فیصل آباد میں ہونے والے افسوس ناک واقعہ کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ وزیراعلیٰ نے اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی جان و مال کے تحفظ اور پُرامن فضا کو ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے اور اس واقعہ کے تناظر میں انصاف کے تمام تقاضے پورے کئے جائےں کیونکہ امن کیلئے انصاف کی فراہمی نا گزیر ہے۔ انہوںنے کہا کہ صوبے بھر میں متعلقہ حکام کو عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر امن وامان کے قیام کیلئے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کرنے کی واضح ہدایات کے باوجود فائرنگ کے واقعات کا رونما ہونا افسوس ناک ہے۔ انہوں نے کہاکہ علمائے کرام اسلام کی ان تعلیمات کو عام کرنے میں اپنا موثر کردار اداکریں تاکہ کوئی بھی قوت وطن عزیز کو غیر مستحکم کرنے کی مذموم کوششوں میں کامیاب نہ ہوسکے۔ انہوں نے کہا کہ اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کرنا اور قوم کو متحد کرنا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے ۔ اجلاس میں ہوم سیکرٹری اور انسپکٹر جنرل پولیس نے فیصل آباد کے واقعہ کی تفصیلات سے وزیراعلیٰ کو آگاہ کیا ۔دریں اثناءوزیراعلیٰ سے ارجنٹائن کے سیکرٹری خارجہ وکٹوریوٹیکیسٹی نے ملاقات کی اوران سے مختلف شعبوں میں تعاون وباہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ پاکستان میں ارجنٹائن کے سفیر روڈولفوجوزمارٹن سرویو‘ وائس چیئرمین پنجاب سرمایہ کاری بورڈ، سیکرٹری لائیو سٹاک، زراعت و کامرس بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ملاقات میں پنجاب اور ارجنٹائن کے درمیان لائیو سٹاک، زراعت اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے کا فیصلہ کیاگیا اور اس ضمن میں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے فروغ کے ساتھ ساتھ وفود کا باہمی تبادلہ بھی کیاجائے گا۔ وزیراعلیٰ شہباز شریف نے ارجنٹائن کے سیکرٹری خارجہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پنجاب قدرتی وسائل سے مالامال ہے اور یہاں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع امکانات موجود ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پنجاب اور ارجنٹائن کے مابین مختلف شعبوں میں تعاون کا جائز ہ لینے اور پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے فروغ کے لیے پہلے ہی ورکنگ گروپ تشکیل دیاجا چکا ہے‘ انہوںنے کہاکہ بہاولپور میں سٹیٹ آف دی آرٹ ویٹرنری یونیورسٹی قائم کی جا رہی ہے اور اس یونیورسٹی کے قیام کے حوالے سے یونیورسٹی آف گلاسکو سے تعاون کے حصول کا معاہدہ بھی کیا گیا ہے۔ اسی طرح لائیو سٹاک کی ترقی کے لیے چولستان میں پانچ کمیونٹی فارمز بنائے جا رہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ لاہو رمیں جدید سلاٹر ہا¶س قائم کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ارجنٹائن میٹ پراسیسنگ پلانٹ کے قیام میں تعاون کرے اوراس ضمن میں پنجاب اور ارجنٹائن ایسا مشترکہ منصوبہ شروع کرسکتے ہیںجو دونوں ممالک کے لیے فائدہ مند ہو۔ ارجنٹائن کے سیکرٹری خارجہ وکٹوریوٹیکیسٹی نے اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ وہ پنجاب میں مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے اور مشترکہ منصوبے شروع کرنے میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ پنجاب میں لائیو سٹاک اور زراعت کے شعبوں میں تعاون کیاجائے گا ۔اس موقع پر ارجنٹائن کے سفیر نے کہاکہ پنجاب اورارجنٹائن کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے حوالے سے ورکنگ گروپ کام کررہاہے اور دونوں ممالک میں تعاون کے لیے وفود کا زیادہ سے زیادہ تبادلہ ہونا چاہئے۔ دریں اثناءوزیراعلیٰ نے کہا کہ تھانہ کلچر میں تبدیلی ‘ عوام کی جان و مال کا تحفظ اور پولیس کو صحیح معنوں میں عوام کا خادم بنانا ہماری ترجیح ہے اور اس مقصد کے لئے عملی اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پولیس میں کرپشن ختم کئے بغیر اس کی کارکردگی میں بہتری نہیں لائی جاسکتی خواہ کتنی ہی جدید ٹیکنالوجی اور تربیت کے بہترین انتظامات کیوں نہ کر لئے جائیں ۔ انہوں نے کہا کہ پولیس کوصحیح معنوں میں عوام کا محافظ بنانے اور اس کی استعداد کار میں اضافے کے لئے پولیس سے کرپشن کے خاتمے کے لئے احتساب کا جامع نظام وضع کرنا ہوگا۔ یہ بات انہوں نے سی ایس ڈی گلوبل ٹیم لندن (Community Safty Development Global Limited ) کے چیئرمین مسٹر طارق غفور کی جانب سے پولیس کی کارکردگی بہتر بنانے ‘ کرپشن کے خاتمے ‘ پولیس کی تربیت اور دیگر امور کے حوالے سے دی جانے والی بریفنگ کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہی۔دریں اثناءوزیراعلیٰ نے متحدہ عرب امارات کے پہلے وزیر داخلہ شیخ مبارک بن محمد النہیان کی وفات پر ابوظہبی میں مرحوم کے اہل خانہ سے تعزیت کی۔ وزیراعلیٰ نے شیخ مبارک بن محمد النہیان مرحوم کے صاحبزادے شیخ نیہان مبارک النہیان جو متحدہ عرب امارات کے وزیر برائے سائنس اور ہائرایجوکیشن ہیں،سے بھی ملاقات کی اور پاکستان میں بنک الفلاح ، واردٹیلی کام ،وطین اور ابوظہبی گروپ کے دیگر کئی میگا پراجیکٹس سمیت سرمایہ کاری کے دیگر جاری منصوبوں کو توسیع دینے کے بارے میںتبادلہ خیال کیا ۔ وزیراعلیٰ نے دعا کی کہ اللہ تعالی شیخ مبارک بن محمد النہیان کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور سوگوار خاندان کو یہ صدمہ صبرو استقامت کے ساتھ برداشت کرنے کا حوصلہ عطافرمائے۔