Author Topic: ڈاکوﺅں Ù†Û’ 11 گھر لوٹ لئے‘ ڈاکٹر قتل کردیا‘ 2 پولیس اہلکاروں سمیت 6 زخمی  (Read 1153 times)

0 Members and 1 Guest are viewing this topic.

Offline Shani

  • Newbie
  • *
  • Posts: 130
  • Reputation: 0
لاہور (نمائندہ خصوصی) سبزہ زار کے علاقہ میں ڈاکوﺅں نے ہومیو پیتھک کے ڈاکٹر کو گھر کی دہلیز پر لوٹنے کے بعد فائرنگ کر کے قتل کردیا جبکہ اقبال ٹاﺅن مےں ڈاکوﺅں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شدید زخمی ہوگیا دریں اثناء ڈکیتی و چوری کی دیگر وارداتوں میں بھاری مالیت کی نقدی زیورات اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ سبزہ زار 448این بلاک کا رہائشی ہومیو ڈاکٹر آصف ہفتہ کو اپنے کلینک مزنگ سے کار پر واپس آرہا تھا کہ گھر کے سامنے موٹر سائیکل سوار دو ڈاکوﺅں نے نقدی چھیننے کے بعد مزاحمت پر اندھادھند فائرنگ کر کے اسے شدید زخمی کردیا جو بعدازاں دم توڑ گیا جبکہ ملزمان جائے وقوعہ سے فرار ہوگئے۔ مقتول کی بیوی اور بچے لاش سے لپٹ کر روتے رہے ادھر ہربنس پورہ میں ڈاکوﺅں نے شکیل کے گھر سے 17لاکھ، مانگا منڈی میں فیاض کے گھر سے 12لاکھ ،برکی میں اشفاق کے گھر سے 9لاکھ، مصری شاہ میں تبسم کے گھر سے 7لاکھ، شادباغ میں ارشد، ساندہ مےں عبدالشکور، لیاقت آباد میں تصدق اور شالیمار میں شرافت کے گھر سے 6، 6لاکھ اور نواں کوٹ میں صفدر کے گھر سے 5لاکھ کے طلائی زیورات، نقدی اور دیگر قیمتی سامان لوٹ لیا۔ ادھر رائے ونڈ روڈ ہائی وے پر ڈاکوﺅں نے ناکہ لگا کر تین گاڑیوں مےں سوار کانسٹیبل جاوید، ڈرائیور شفیق اور شہباز کو گولیاں مار کر شدید زخمی کر دیا اور ان سے ہزاروں روپے نقدی، پانچ موبائل، کانسٹیبل کا لائسنسی پستول اور قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہوگئے۔ علاوہ ازیں ڈاکوﺅں نے فیصل ٹاﺅن مےں فیصل ضیا کے گھر گھس کر اس کی بیٹی اور مہمان غزالہ کو مزاحمت پر گولیاں مار کر زخمی کر دیا اور 8لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے، شمالی چھاﺅنی مےں محمد انور کے گھر سے 15لاکھ، لٹن روڈ کے علاقے مےں موبائل کمپنی کے ٹاور کے اندر گھس کر 7لاکھ روپے مالیت کے بیٹریاں اور محمد خالق سے موبائل، گلبرگ مےں سہیل احمد اور اس کی فیملی سے 5لاکھ، جوہر ٹاﺅن مےں نوید عالم کی فیملی سے 10لاکھ روپے مالیت کے طلائی زیورات، نقدی اور موبائل چھین لئے گئے۔ کاہنہ مےں ڈاکوﺅں نے محمد اکرم کی فیکٹری سے 4لاکھ روپے مالیت کا سوتر، کاہنہ مےں ثریا بی بی سے 3لاکھ روپے، شاہدرہ مےں عطا عزیز کی دکان سے ساڑھے تین لاکھ روپے نقدی، لیپ ٹاپ، کمپیوٹر اور موٹر سائیکل، لٹن روڈ مےں ریلوے ریزرویشن دفتر مےں گھس کر رضا اللہ سے 40ہزار روپے اور موبائل، پرانی انارکلی مےں عبداللہ سے 60ہزار روپے کے پرائز بانڈ اور موبائل، شالیمار مےں محمد رضوان سے کار، 10ہزار روپے کی نقدی اور موبائل فون چھین لیا جبکہ شادمان میں ڈاکوﺅں نے رفیق اور اس کی فیملی سے 3لاکھ، سرور روڈ میں منظور اور اس کی فیملی سے اڑھائی لاکھ ،اقبال ٹاﺅن میں اسد اور اس کی فیملی سے ڈیڑھ لاکھ، ستوکتلہ میں اشرف اور اس کی فیملی سے اڑھائی لاکھ ،فیکٹری ایریا میں نعمان اور اس کی فیملی سے ڈیڑھ لاکھ اور شیرا کوٹ میں کامران اور اس کی فیملی سے 2لاکھ مالیت کے زیورات ،نقدی اور دیگر قیمتی سامان لوٹ لیا گیا جبکہ کاہنہ ،فیصل ٹاﺅن ،غالب مارکیٹ ،چوہنگ ،ٹاﺅن شپ ،جنوبی چھاﺅنی ،ڈیفنس بی ،باٹا پور،غازی آباد ،نواں کوٹ ،ملت پارک ،اقبال ٹاﺅن ،مصری شاہ ،مستی گیٹ ،لاری اڈا، شاہدرہ اور راوی روڈ کے علاقوں سے ڈاکوﺅں نے شہریوں سے ہزاروں روپے اور موبائل فونز لوٹ لئے دوسری جانب کاہنہ ،اقبال ٹاﺅن ،پرانی انارکلی ،لوئر مال ،مسلم ٹاﺅن ،گلبرگ ،گارڈن ٹاﺅن ،ڈیفنس بی ،مزنگ ،گجر پورہ ،گڑھی شاہو ،نولکھا اور مغلپورہ کے علاقوں سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں جبکہ جوہر ٹاﺅن ،چوہنگ ،سمن آباد ،برکی ،نواں کوٹ اور گلشن اقبال اور سول لائن کے علاقوں سے گاڑیاں چوری ہو گئیں۔ مزید برآں بتایا گیا ہے کہ اقبال ٹاﺅن کے علاقہ میں محافظ سکواڈ کے اہلکار منصب مسیح ، عبدالقیوم اور سمیع اللہ وغیرہ گشت کر رہے تھے کہ جہانزیب بلاک نرسری چوک کے قریب بغیر نمبر پلیٹ موٹرسائیکل سوار 2 مشکوک افرادنے رکنے کی بجائے پولیس پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجہ مےں منصب مسیح زخمی ہوگیا، اسے ہسپتال داخل کروا دیا گیا ہے۔