Author Topic: بھارت: پانچ روز Ù…Û’Úº دوسرا ایٹمی سائنسدان قتل، عالمی اداروں Ú©Û’ سکیورٹی پر تحفظات  (Read 1081 times)

0 Members and 1 Guest are viewing this topic.

Offline Shani

  • Newbie
  • *
  • Posts: 130
  • Reputation: 0
ممبئی (آئی این پی) بھارت مےں پانچ روز کے اندر 2ایٹمی سائنسدانوں کی پراسرار ہلاکتیں سوالیہ نشان بن گئیں اور عالمی اداروں نے بھارت کے ایٹمی پروگرام اور تنصیبات کے تحفظ کے حوالے سے بھی سوال اٹھانا شروع کر دیئے ہےں۔ تفصیلات کے مطابق اندرا گاندھی سینٹر فار ایٹامک ریسرچ کے سائنسدان آنتھانرایانن 15فروری کو لاپتہ ہوگئے تھے گذشتہ روز چنائی کے قریب ریل کی پٹڑی سے ان کی لاش مل گئی، انہیں پراسرار انداز مےں قتل کیا گیا تھا جبکہ پانچ روز قبل بھابھا اٹامک ریسرچ سنٹر کے سائنسدان مہادپون پدما کو گھر مےں سر پر وار کر کے ہلاک کر دیا گیا تھا، اس کی رسیوں سے جکڑی نعش برآمد ہوئی تھی جبکہ گذشتہ برس جون مےں بھی ایک ایٹمی سائسندان ایل مہالینگام کو قتل کر دیا گیا تھا۔ اس صورتحال سے ظاہر ہوتا ہے کہ بھارتی ایٹمی نظام انتہائی غیر محفوظ ہے۔