Author Topic: اسرائیلی پولیس کا مسجد اقصی پر دھاوا‘ جھڑپیں‘ 14 فلسطینی زخمی‘ متعدد گرفتار  (Read 1060 times)

0 Members and 1 Guest are viewing this topic.

Offline Shani

  • Newbie
  • *
  • Posts: 130
  • Reputation: 0
مقبوضہ بیت المقدس (اے ایف پی) مسجد اقصٰی میں غیر مسلموں کے داخلے پر احتجاج کرنے والے مشتعل فلسطینیوں کی گرفتاری کیلئے اسرائیلی پولیس مسجد اقصٰی میں د اخل ہو گئی۔ یورپ سے آئے ہوئے یہودی سیاحوں کے ایک گروپ کی مسجد اقصٰی آمد کے موقع پر فلسطینی مسلمانوں نے احتجاج کیا اور مسجد کے لاوڈ سپیکر سے اپیلیں کی گئیں کہ حرم الشریف اور بیت المقدس کا تحفظ کیا ج ائے۔ مسجد میں موجود مسلمانوں نے سیاحوں پر پتھراو کیا‘ مسلمانوں کو احتجاج سے روکنے کیلئے اسرائیلی پولیس حرم الشریف کے احاطے میں داخل ہو گئی اور جھڑپوں میں متعدد افراد زخمی ہو گئے جبکہ کئی فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا گیا۔ اس موقع پر شہر کے گلی کوچوں میں اسرائیلی پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی۔ اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ سیاح یہودی نہیں بلکہ فرانسیسی تھے۔