Author Topic: برطانوی فوج اخلاقی اور نفسیاتی بحران کا شکار ہو گئی‘ افغان مشن سبوتاژ ہو سکتا ہے  (Read 1047 times)

0 Members and 1 Guest are viewing this topic.

Offline Shani

  • Newbie
  • *
  • Posts: 130
  • Reputation: 0
لندن (ریڈیو نیوز) برطانوی فوج کے سربراہ جنرل ڈیوڈ رچرڈ نے کہا ہے کہ فوج اخلاقی و نفسیاتی بحران کا شکار ہو گئی جس کی وجہ سے افغان جنگ کا مشن سبوتاژ ہونے کا خدشہ ہے۔ برطانوی دفاعی بورڈ کےلئے خفیہ یادداشت میں جنرل ڈیوڈ نے کہا کہ دفاعی بجٹ میں کٹوتی اور معاشی بدحالی کے باعث برطانوی فوج اخلاقی اور نفسیاتی بحران کا شکار ہو گئی ہے جبکہ فوجی اور ان کے خاندان اس صورتحال سے بری طرح متاثر ہیں حالیہ فوجی بحران افغان جنگ کو سبوتاژ کر دے گا۔ انہوں نے کہا افغانستان سے لوٹنے والے فوجیوں کو درپیش مشکلات سے پیشگی نمٹنے پر زور دیا یادداشت میں برطانوی وزراءاور فوجی سربراہان کے مابین دفاعی بجٹ پر کھچاو اور تلخی کا بھی تذکرہ کیا گیا ہے۔