Author Topic: ورلڈ Ú©Ù¾ ہاکی ٹورنامنٹ : بھارت Ù†Û’ پاکستان Ú©Ùˆ 4-1 سے ہرا دیا  (Read 885 times)

0 Members and 1 Guest are viewing this topic.

Offline Shani

  • Newbie
  • *
  • Posts: 130
  • Reputation: 0
نئی دہلی/ لاہور (ریڈیو مانیٹرنگ، سپورٹس رپورٹر) ورلڈکپ ہاکی ٹورنامنٹ میں بھارت نے پاکستان کو 4 کے مقابلے میں ایک گول سے شکست دیدی۔ جبکہ سپین نے جنوبی افریقہ اور انگلینڈ نے آسٹریلیا کو شکست دیدی۔ نئی دہلی میںکھیلے جانیوالے میچ میں بھارت کی طرف سے سندیپ نے دو جبکہ پرابجوت اور شیوندرا نے ایک ایک گول کیا۔ پاکستان کی طرف سے واحد گول سہیل عباس نے کیا۔ وقفہ تک بھارت کو دو صفر کی برتری حاصل تھی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان میچ کا آغاز تیزی سے ہوا۔ میزبان ٹیم کو کھیل کے 18 ویں منٹ میں پہلا پنلٹی کارنر ملا جس کو گول کیپر سلمان اکبر نے اچھے طریقے سے روکا۔ 8 منٹ کے وقفہ کے بعد بھارت کو دوسرا پنلٹی کارنر ملا۔ پاکستانی گول کیپر نے بال کو روکا لیکن ری باونڈ پر شیوندرا سنگھ نے بال کو جال کی راہ دکھا دی۔ کھیل کے 30 ویں منٹ میں پاکستان ٹیم کو میچ کا پہلا پنلٹی کارنر ملا۔ سہیل عباس کی لگائی گئی پش گول پوسٹ کو ٹکرا گئی۔ پہلے ہاف کے آخری منٹ میں بھارت کو میچ کا تیسرا پنلٹی کارنر ملا جس پر بھارت نے دوسرا گول کر کے دو صفر کی واضح برتری حاصل کر لی۔ دوسرے ہاف کے شروع میں ہی بھارت کی طرف سے پرابجوت سنگھ نے فیلڈ گول کر کے اپنی ٹیم کی برتری کو تین صفر کر دیا۔ میچ کے 48 ویں منٹ میں پاکستان کو دوسرا پنلٹی کارنر ملا لیکن اس مرتبہ بھی سہیل عباس کی لگائی گئی پش گول پوسٹ سے ٹکرا گئی۔ میچ کے 52 ویں منٹ میں پاکستان ٹیم کو تیسرا پنلٹی کارنر ملا جسے انڈین دفاعی کھلاڑی نے ناکام بنا دیا۔ دو منٹ بعد پاکستان کو میچ کا چوتھا پنلٹی کارنر ملا جس پر ریحان بٹ کی پھینکی گئی گیند کو سرکل پر کھلاڑی روکنے میں ناکام ہوگیا۔ 56 ویں منٹ میں بھارت کو میچ کا چوتھا پنلٹی کارنر ملا جس پر سندیپ سنگھ نے بال جال میں پھینک کر ٹیم کی برتری کو چار صفر کر دیا۔ سندیپ سنگھ کا یہ دوسرا گول تھا۔ چار گول کھانے کے بعد پاکستانی ٹیم کے کھلاڑی مایوسی کا شکار دکھائی دینے لگے۔ میچ کے 59ویں منٹ میں پاکستانی ٹیم کو پانچواں پنلٹی کارنر ملا جس پر سہیل عباس نے گول کر کے مقابلہ چار ایک کر دیا۔ سہیل عباس کا عالمی ٹورنامنٹ میں 17 واں گول تھا۔ میچ کے 67ویں منٹ میں پاکستان کو اور69 ویں منٹ میں بھارتی ٹیم کو پنلٹی کارنر ملے لیکن کوئی ٹیم مزید گول نہ کر سکی۔ پاکستان اور بھارت کا میچ دیکھنے کیلئے تماشائی کی بڑی تعداد سٹیڈیم میں موجود تھی۔ اس سے قبل ٹورنامنٹ کے افتتاحی دن کھیلے گئے دو میچز میں انگلینڈ نے آسٹریلیا کو تین دو سے جبکہ سپین نے جنوبی افریقہ کی ٹیم کو 2 کے مقابلے چار گول سے ہرایا۔ دریں اثناء ورلڈ کپ کے لئے بھارت میں انتہائی سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے ایک ہزار سیکورٹی مین اور دو سو کمانڈوزجو کہ شارپ شوٹنگ کے ماہر ہیں کو سٹیڈیم کے گرد اونچی بلڈنگزپر تعینات کیا گیا۔