Author Topic: پاکستان اے کرکٹ ٹیم Ù†Û’ انگلینڈ لائنز Ú©Û’ خلاف ون ÚˆÛ’ سیریز جیت Ù„ÛŒ.  (Read 1090 times)

0 Members and 1 Guest are viewing this topic.

Offline Shani

  • Newbie
  • *
  • Posts: 130
  • Reputation: 0
لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان اے کرکٹ ٹیم نے انگلینڈ لائنز کے خلاف ون ڈے سیریز 2-1 سے جیت لی۔ سیریز کے تیسرے میچ میں پاکستان اے ٹیم نے 70 رنز سے کامیابی حاصل کی۔ دبئی میں کھیلے جانے والے اس میچ میں پاکستان اے ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ پچاس اوورز میں 9 وکٹوں پر 213 رنز بنائے۔ نمایاں کھلاڑیوں میں اسد شفیق نے 52 یاسر شاہ نے 52، نوید یاسین نے 46 نوید انجم نے 24 اور حماد اعظم نے 22 رنز بنائے۔ 214 رنز کے ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ لائنز کی ٹیم 40.1 اوورز میں 143 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی۔ آئی آر بیل اور لمب نے 30 ‘ 30 نمایاں رنز بنائے۔ پاکستان اے ٹیم کی جانب سے باولنگ میں رضا حسن اور عبدالرحمان نے تین تین جبکہ یاسر شاہ نے دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ یاد رہے کہ انگلینڈ لائنز کی ٹیم نے دبئی میں پاکستان اے ٹیم کے خلاف ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز اپنے نام کی تھی۔