Author Topic: بینک الفلاح نیشنل پولو چیمپئن شپ میں مزید 4 میچوں کا فیصلہ  (Read 1007 times)

0 Members and 1 Guest are viewing this topic.

Offline Shani

  • Newbie
  • *
  • Posts: 130
  • Reputation: 0
لاہور(سپورٹس رپورٹر) بنک الفلاح نیشنل پولو چیمپئن شپ فار قائد اعظم گولڈ کپ میں مزید چار میچوں کا فیصلہ ہو گیا۔ لاہور پولو کلب میں کھیلے جانے والے ٹورنامنٹ میں گذشتہ روز پہلے میچ میں ٹیگ آرمی کی ٹیم نے الخان/ ٹپمور کو 6 کے مقابلے میں 13 گول سے شکست دی۔ دوسرا میچ ہلٹن فارما اور حتف کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا۔ میچ میں ہلٹن فارم کی ٹیم نے دلچسپ مقابلے کے بعد 10-8 سے کامیابی حاصل کی۔ تیسرے میچ میں ایچ ایس بی سی بنک نے کالونی شوگر کی ٹیم کو یکطرفہ مقابلے میں 14-3 سے مات دی۔ چوتھے اور آخری میچ میں گارڈ رائس/ نیو ایج ٹیم نے پاکستان ائرفورس کو 6 مقابلے میں 8 گول سے ہرایا۔