Author Topic: این اے 55 انتخابی معرکہ مسلم لیگ Ù† Ù†Û’ جیت لیا Û”Û” شکیل اعوان Ù†Û’ شیخ رشید Ú©Ùˆ شکست  (Read 1245 times)

0 Members and 1 Guest are viewing this topic.

Offline Shani

  • Newbie
  • *
  • Posts: 130
  • Reputation: 0
راولپنڈی (نیوز رپورٹر + اپنے نامہ نگار سے) راولپنڈی کے حلقہ این اے 55 میں مسلم لیگ (ن) کے امیدوار ملک شکیل اعوان بھاری اکثریت سے کامیاب ہو گئے‘ ریٹرننگ افسر کے اعلان کردہ نتائج کے مطابق انہوں نے 63888 ووٹ حاصل کئے۔ ان کے مدمقابل عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد 42530 ووٹ لے سکے۔اس طرح شکیل اعوان کو شیخ رشید پر 21358 ووٹوں کی برتری حاصل ہوئی۔ حلقے میں جماعت اسلامی کے ڈاکٹر کمال اور تحریک انصاف کے اعجاز خان جازی سمیت 22 امیدوار میدان میں تھے‘ حلقے میں رجسٹرڈ ووٹوں کی تعداد 3 لاکھ 34 ہزار 2 سو 69 ہے‘ ضمنی انتخاب کے لئے 250 پولنگ سٹیشن قائم کئے گئے تھے جن میں 49 کو حساس قرار دیا گیا تھا۔ بارش کے باوجود پولنگ صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک جاری رہی۔ آزاد امیدوار دانش افتخار نے 5020‘ جماعت اسلامی کے ڈاکٹر کمال نے 3109‘ تحریک انصاف کے اعجاز جازی نے 3105 ووٹ لئے۔ بعض پولنگ سٹیشنوں پر تصادم و فائرنگ کے واقعات بھی پیش آئے۔ شیخ رشید کی طرف سے دھاندلی کے الزامات پر سیکرٹری الیکشن کمشن اشتیاق احمد خان نے کہا ہے کہ راولپنڈی حلقہ این اے 55 کے ضمنی انتخاب میں دھاندلی کا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا۔ اس حلقے میں 2008ءکے انتخابات کے بعد تیسری مرتبہ ووٹ ڈالے گئے۔ ضلع راولپنڈی میں عام تعطیل تھی۔ 1985ءسے 2002ءتک این اے 55 سے شیخ رشید احمد کامیاب ہوتے رہے تاہم 2008ءکے عام انتخابات میں انہیں مسلم لیگ (ن) کے امیدوار جاوید ہاشمی کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ تین حلقوں سے کامیاب ہونے والے جاوید ہاشمی نے یہ نشست خالی کی تو مسلم لیگ ن ہی کے حاجی پرویز خان یہاں سے کامیاب ہوئے تاہم ان کے استعفیٰ کے بعد این اے 55 میں ضمنی انتخاب ہوا۔ گذشتہ روز پولنگ کا عمل اگرچہ انتہائی پرامن اور پرسکون تھا لیکن 4 بجے اسلامیہ ہائی سکول لیاقت باغ میں بنائے گئے پولنگ سٹیشن نمبر 236 میں ہنگامہ آرائی کے باعث پولنگ روکنا پڑی۔ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ راولپنڈی کے حلقہ این اے 55 میں دھاندلی ہوئی ہے۔ اس سے پہلے گلگت بلتستان کے الیکشن میں بھی دھاندلی کی نشاندہی کی تھی۔ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے الزام عائد کیا ہے کہ مسلم لیگ (ن) والوں نے پولنگ کے ابتدائی مرحلے میں دھاندلی کا آغاز کر دیا تھا۔ پنجاب حکومت کے ترجمان سینیٹر پرویز رشید نے این اے 55 کے ضمنی انتخابات میں دھاندلی کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ شیخ رشید آمریت کی گود میں بیٹھ کر انتخابات لڑنے کے عادی ہو چکے ہیں، انہیں صاف و شفاف انتخابات وارہ ہی نہیں کھاتے۔ کامیاب ہونے والے امیدوار شکیل اعوان نے کہا کہ انتخاب میں کامیابی حاصل کر کے میاں نوازشریف سے غداری اور بے وفائی کرنے والوں کو نشان عبرت بنا دیا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ راولپنڈی وفاداروں کا شہر ہے‘ مخالفین کو نشان عبرت بنا دیا ہے۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے راولپنڈی کے حلقہ این اے 55 کے ضمنی انتخاب میں فتح پر قائد حزب اختلاف چودھری نثار اور شیخ رشید کے مقابلے میں کامیاب ہونے والے شکیل اعوان کو مبارکباد دی۔ غیر سرکاری انتخابی نتائج مرتب ہونے سے قبل ہی مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں نے جشن منانا شروع کر دیا۔ دن دو بجے کے بعد مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں نے موٹر سائیکلوں پر پارٹی کے جھنڈے لگا کر ریلی نکالی اور شہر کا چکر لگایا۔ کارکنوں نے بعض علاقوں میں بھنگڑے بھی ڈالے اور مٹھائیاں تقسیم کیں۔