Author Topic: نیشنل پولو چیمپئن شپ میں مزید 4میچوں کا فیصلہ  (Read 982 times)

0 Members and 1 Guest are viewing this topic.

Offline Shani

  • Newbie
  • *
  • Posts: 130
  • Reputation: 0
لاہور (سپورٹس رپورٹر) بنک الفلاح نیشنل پولو چیمپئن شپ فار قائد اعظم گولڈ کپ میں مزید چار میچوں کا فیصلہ ہو گیا۔ گارڈ رائس/ نیو ایج، ٹیگیح آرمی، ایچ ایس بی سی بنک اور الخان/ ٹپمور نے اپنی اپنی حریف ٹیموں کو شکست سے دوچار کیا۔ لاہور پولو کلب میں جاری ٹورنامنٹ میں گذشتہ روز پہلے میچ میں گارڈ رائس/ نیو ایچ کی ٹیم نے سخت مقابلے کے بعد کالونی شوگر کی ٹیم کو 7-6 سے مات دی۔ دوسرے میچ میں ٹیگیح/ آرمی نے حتف کے خلاف 6 کے مقابلے 9 گول سے کامیابی حاصل کی۔ تیسرے میچ میں ایچ ایس بی سی بنک نے پاکستان ائر فورس کی ٹیم کو 10-4 سے شکست دی۔ چوتھے میچ میں الخان/ ٹپمور اور ہلٹن فارما کی ٹیموں کے درمیان دلچسپ مقابلہ دیکھنے میں آیا۔ الخان/ ٹپمور کی ٹیم نے 9-8 سے کامیابی حاصل کی۔