Author Topic: دورہ آسٹریلیا Ú©Û’ دوران ڈسپلن Ú©ÛŒ خلاف ورزی ....یوسف‘ یونس خان‘ غیر معینہ مدت کیلئ  (Read 1296 times)

0 Members and 1 Guest are viewing this topic.

Offline Shani

  • Newbie
  • *
  • Posts: 130
  • Reputation: 0
لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ نے تحقیقاتی کمیٹی کی سفارشات کی منظوری دیتے ہوئے شعیب ملک اور نوید الحسن پر ایک ایک سال پابندی اور بیس بیس لاکھ روپے جرمانہ عائد کر دیا ہے جبکہ سابق کپتان یونس خان اور محمد یوسف کو غیر معینہ مدت تک کسی بھی فارمیٹ میں ٹیم کا حصہ نہ بنانے کا اعلان کیا گیا ہے۔ آل را¶نڈر شاہد خان آفریدی کو بال ٹیمپرنگ کے شرمناک واقعہ پر 30 لاکھ روپے جرمانہ جبکہ وکٹ کیپر کامران اکمل اور ان کے بھائی عمر اکمل کے غیر مناسب رویے پر50 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی گئی ہے۔ شاہد آفریدی، کامران اکمل اور عمر اکمل کی کارکردگی اور چال چلن کی نگرانی کی جائے گی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے دورہ آسٹریلیا میں قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی کا جائزہ لینے کے لئے پانچ رکنی تحقیقاتی کمیٹی قائم کی تھی جس کے سربراہ چیف آپریٹنگ آفیسر وسیم باری تھے دیگر ارکان میں وزیر علی کھوجہ، یاور سعید، ذاکر خان اور تفضل حیدر رضوی شامل تھے۔ کمیٹی نے فروری کے آخر میں کرکٹ بورڈ کے چیئرمین اعجاز بٹ کو اپنی سفارشات پیش کی تھیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے گذشتہ روز جو فیصلہ سنایا گیا اس میں محمد یوسف اور یونس خان کو باہمی لڑائی جھگڑوں سے ٹیم کا مورال ڈا¶ن کرنے اور ان کے رویہ کی وجہ سے ٹیم انتشار کا شکار ہونے کی وجہ سے کسی بھی قسم کے فارمیٹ کے لئے قومی ٹیم کا حصہ نہ بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔ آل را¶نڈر شاہد خان آفریدی کی بال ٹیمپرنگ کی شرمناک حرکت سے ملک اور کھیل کی بدنامی ہوئی جس پر انہیں 30 لاکھ روپے جرمانے کی سزا دی گئی ہے۔ کامران اکمل کے غیر مناسب رویے پر 30 لاکھ روپے جرمانہ اور وارننگ کے ساتھ آئندہ چھ ماہ تک ان کا چال چلن زیر نگرانی رہے گا۔ عمر اکمل بھی غیر مناسب رویے کی بنا پر قصور وار ٹھہراتے ہوئے 20 لاکھ روپے جرمانہ اور چھ ماہ تک سخت زیر نگرانی رہیں گے۔ تحقیقاتی کمیٹی کی سفارشات پر رانا نوید الحسن اور شعیب ملک کو ٹیم میں گروپ بندی کرنے پر ایک سال کی پابندی کے ساتھ دونوں کھلاڑیوں کو 20، 20 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی گئی ہے۔ یاد رہے دورہ آسٹریلیا میں پاکستانی ٹیم کو تاریخ کی بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ پانچ ایک روزہ میچوں میں پانچ صفر سے، تین ٹیسٹ میچوں میں تین صفر سے جبکہ واحد ٹونٹی ٹونٹی میچ میں بھی شکست ہوئی تھی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین اعجاز بٹ کا کہنا ہے کہ بورڈ اپنے فیصلے پر قائم رہے گا۔ انہوں نے کہا سابق کرکٹرز کی جانب سے فیصلے کو سراہا گیا ہے تو یہ اچھی بات ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کھلاڑیوں کو اپیل کا حق دے گا جبکہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے لیگل ایڈوائزر تفضل حیدر رضوی نے کہا ہے کہ کسی کھلاڑی کے ساتھ زیادتی نہیں کی گئی ہے۔ ہر جرم کو مدنظر رکھتے ہوئے سزا سنائی گئی ہے۔ انہوں نے کہا قانون اور پی سی بی کے آئین کے مطابق فیصلے کئے۔ انہوں نے کہا کوئی سزا ایسی نہیں ہوتی جس کی اپیل کا حق نہ ہو۔

Offline Leon

  • VIP Member
  • *
  • Posts: 6136
  • Reputation: 126
  • Gender: Male
  • Happy Ending
    • Hum Tum
Tanhai Main Bethe Bethe Gum Ho Jata Hun
Main Aksar Main Nahi Rehta Tum Ho Jata Hun