Author Topic: حفیظ شیخ Ù†Û’ مشیر خزانہ کا چارج سنبھال لیا‘ وزیراعظم سے ملاقات  (Read 1191 times)

0 Members and 1 Guest are viewing this topic.

Offline Shani

  • Newbie
  • *
  • Posts: 130
  • Reputation: 0
اسلام آباد (جی این آئی + آن لائن + مانیٹرنگ نیوز) نئے مشیر خزانہ ڈاکٹر حفیظ شیخ نے پاکستان آمد پر فوری طور پر اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے اور وزیراعظم یوسف رضا گیلانی سے ملاقات کی جس میں ملکی معیشت کو درپیش چیلنجز‘ حکومت کی کفایت شعاری مہم اور سرکاری اداروں کی ازسرنو ڈھانچہ سازی پر بات چیت کی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں وزیراعظم نے ہدایت کی کہ وہ ملکی معیشت کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے حکومت کے نو نکاتی استحکام و ترقی پروگرام پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں اور سابق وزیر خزانہ شوکت ترین کی جانب سے معیشت کی بہتری کیلئے کئے گئے اقدامات کو جاری رکھیں۔ مشیر خزانہ نے ملاقات کے دوران وزیراعظم کو یقین دہانی کروائی کہ وہ ملکی معیشت کی بہتری کیلئے ہرممکن اقدامات کرینگے۔ انہوں نے وزیراعظم سے کہا کہ اقتصادی فیصلوں کے حوالے سے وہ کسی قسم کے دباﺅ میں رہ کر کام نہیں کریں گے۔ واضح رہے کہ حفیظ شیخ پرویز مشرف دور میں وفاقی وزیر نجکاری کے طور پر کام کر چکے ہیں۔ ڈاکٹر عبدالحفیظ نے مزید کہا کہ معیشت کی بہتری کیلئے فوری اصلاحات کی ضرورت ہے۔ آئی این پی کے مطابق مشیر خزانہ آج دبئی چلے جائیں گے۔ اور کل واشنگٹن کے ایک ہفتے کے دورے پر جائیں گے جہاں وہ عالمی بنک اور آئی ایم ایف کے حکام سے مذاکرات کرینگے۔ جن میں پاکستان کی امداد بڑھانے، فرینڈز آف پاکستان کی طرف سے کئے گئے وعدوں کی تکمیل سمیت دیگر امور پر بات چیت کی جائیگی۔