Author Topic: پاکستان Ù†Û’ گرفتار طالبان رہنما ملا عبدالغنی برادر  (Read 1163 times)

0 Members and 1 Guest are viewing this topic.

Offline Shani

  • Newbie
  • *
  • Posts: 130
  • Reputation: 0
واشنگٹن (جی این آئی + آن لائن) پاکستان نے گرفتار طالبان رہنما ملا عبدالغنی برادر تک امریکیوں کو براہ راست رسائی دے دی ہے۔ امریکی حکام کے مطابق گرفتار طالبان کمانڈر سے کافی معلومات حاصل ہوئی ہیں اور امید ہے کہ ان معلومات سے مستقبل کے خطرات سے نمٹنے میں مدد ملے گی۔ ترجمان دفتر خارجہ عبدالباسط نے اقوام متحدہ کی سابق عہدیدار کائی ایڈی کے بیان کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملا برادر کی گرفتاری سے طالبان اور بین الاقوامی برادری کے درمیان جاری بات چیت پر اثر نہیں پڑا۔ترجمان نے کہا کہ افغان طالبان رہنما ملا عبدالغنی برادر کو پاکستان اور امریکہ کے مشترکہ آپریشن میں گرفتار کیا گیا تھا اس گرفتاری کا طالبان کے ساتھ مفاہمت اور بات چیت سے کوئی تعلق نہیں تھا۔ پاکستان ہمیشہ سے افغان جنگ کے خاتمے کیلئے بات چیت کا مطالبہ کرتا رہا ہے کائی ایڈی کا بیان ہمارے مقاصد کی غلط تشریح ہے۔ پاکستان افغانستان کی زیر قیادت بات چیت اور مفاہمت کے عمل کا حامی ہے۔