Author Topic: اداکار ندیم Ú©ÛŒ بہو جہیز Ú©ÛŒ واپسی کیلئے عدالت پہنچ گئی، سماعت 25 مارچ تک ملتوی  (Read 1234 times)

0 Members and 1 Guest are viewing this topic.

Offline Shani

  • Newbie
  • *
  • Posts: 130
  • Reputation: 0
لاہور (بی بی سی ڈاٹ کام) پاکستان کے نامور فلمی اداکار ندیم بیگ کی سابقہ بہو زارا ندیم نے جہیز کی واپسی کیلئے عدالت کا دروازہ کھٹکھٹایا ہے۔ سپریم کورٹ میں ان کی درخواست کی سماعت 25 مارچ تک ملتوی کر دی گئی۔ زارا ندیم نے سپریم کورٹ کے چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کو ایک درخواست بھیجی تھی جس میں مو‘قف اختیار کیا گیا تھا کہ ان کی اداکار ندیم کے بیٹے فرحان ندیم سے 2005ءمیں شادی ہوئی تھی اور ایک سال قبل طلاق ہو گئی۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ وہ جہیز میں زیورات اور دیگر سامان کے علاوہ بی ایم ڈبلیو کار بھی لائی تھیں جن سب کی مالیت ایک کروڑ سترہ لاکھ روپے بنتی ہے۔ زارا ندیم کے مطابق انہیں طلاق تو دیدی گئی ہے مگر سامان واپس نہیں کیا گیا ہے جس کی واپسی کرائی جائے۔ چیف جسٹس افتخار محمد چودھری نے اس درخواست کو آئینی درخواست میں تبدیل کر دیا اور اسے سماعت کے لئے جسٹس غلام ربانی کے حوالے کر دیا ہے۔