Author Topic: فلمی صنعت Ú©Û’ مسائل حل کرنے کیلئے 5 رکنی کمیٹی تشکیل  (Read 1221 times)

0 Members and 1 Guest are viewing this topic.

Offline Shani

  • Newbie
  • *
  • Posts: 130
  • Reputation: 0
لاہور(نوائے وقت رپورٹ) فلمی صنعت کو درپیش مسائل کے حل کرنے کے لئے وفاقی حکومت نے ایک پانچ رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ یہ کمیٹی جلد ہی اپنا کام شروع کر دے گی۔ اس بات کا انکشاف معروف اداکار اور یونائیٹڈ فلم ایسوسی ایشن آف پاکستان کے سربراہ مصطفےٰ قریشی نے صدر مملکت آصف علی زرداری کے پرنسپل سیکرٹری سلمان فاروقی سے ملاقات کے بعد نوائے وقت سے بات چیت کرتے ہوئے کی۔ مصطفےٰ قریشی نے کہا کہ فلمی صنعت کو درپیش مسائل کے بارے میں وہ ایک وفد کی صورت میں پہلے ہی صدر مملکت سے ملاقات کر چکے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ہم ایسا طریقہ وضع کر رہے ہیں جس سے فارن ایکسچینج بچایا جا سکے جو فلمیں مکمل نہیں ہو رہی ہیں ان کو خام مال فراہم کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے توقع ہے کہ حکومت یقینی طور پر فلمی صنعت کے مسائل جلدازجلد حل کر لے گی۔ انہوں نے بتایا کہ گذشتہ روز سلمان فاروقی سے ملاقات کے دوران ایڈیشنل سیکرٹری ایم ڈی پی ٹی وی اور سیکرٹری اطلاعات بھی موجود تھے۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ کمیٹی میں ان کے یعنی مصطفےٰ قریشی کے علاوہ فلمی صنعت اور سرکاری حکام شامل ہوں گے۔