Author Topic: لوڈشیڈنگ کیخلاف متعدد شہروں میں ہڑتال‘ مظاہرے‘ پاکپتن میں ہزاروں افراد Ú©ÛŒ ریلی.  (Read 1288 times)

0 Members and 1 Guest are viewing this topic.

Offline Leon

  • VIP Member
  • *
  • Posts: 6136
  • Reputation: 126
  • Gender: Male
  • Happy Ending
    • Hum Tum
لاہور/ فاروق آباد/ شیخوپورہ (نیوز رپورٹر+ نامہ نگار+ نامہ نگار خصوصی) بدترین لوڈشیڈنگ کیخلاف متعدد شہروں میں شٹرڈاﺅن اور مظاہروں کا سلسلہ گذشتہ روز بھی جاری رہا۔ پاکپتن میں ہزاروں افراد نے ریلی نکالی اور ریلوے ٹریک پر دھرنا دیا اور ریلوے ٹریفک معطل کر دی۔ طویل ترین لوڈشیڈنگ کی وجہ سے بے روزگاری میں اضافہ‘ تجارتی سرگرمیاں محدود‘ طلبا کو امتحانات کی تیاری میں مشکلات اور عوام کی ذہنی پریشانیاں بڑھ گئیں۔ جبکہ پیپکو نے دعویٰ کیا ہے کہ یکم مئی سے لوڈشیڈنگ میں کمی شروع ہو جائیگی۔ تفصیلات کے مطابق پاکپتن کو سی کےٹگری میں شامل کرکے 20گھنٹے کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کرنے کے خلاف انجمن تاجران کی کال پر شہر بھر میں مکمل شٹرڈاﺅن ہڑتال کی گئی۔ ہسپتال کی ایمرجنسی کے سامنے میڈیکل سٹور بھی احتجاجاً بند کرکے ہزاروں شہریوں، طلبا، تاجروں نے بجلی چوک سے احتجاجی ریلی نکالی۔ فاروق آباد سے نامہ نگار کے مطابق لوڈشیڈنگ کے خلاف تاجروں نے مکمل شٹرڈاﺅن ہڑتال کی اور سول سوسائٹی کے ساتھ ملکر احتجاجی ریلی نکالی اور لاری اڈہ فاروق آباد پر گرڈ سٹیشن کے سامنے ٹائر جلاکر لاہور‘ سرگودھا روڈ پرٹریفک بلاک کر دی‘ اس موقع پر مظاہرین نے واپڈا کا پتلا بھی جلایا۔ صدر گوگیرہ میں بھی شٹرڈاﺅن رہا اور شہریوں نے سڑکیں بلاک کرکے مظاہرے کئے جبکہ لاہور کے علاقوں اقبال ٹاﺅن‘ بند روڈ اور شاہدرہ میں گرڈ سٹیشن میں فالٹ آنے کی وجہ سے ملحقہ علاقوں کی بجلی 6گھنٹے تک مسلسل بند رہی جبکہ مختلف علاقوں کے 31فیڈر ٹرپ کرنے سے بھاگڑیاں، چوہنگ‘ وارث روڈ‘ فین روڈ‘ میکلوڈ روڈ‘ بادامی باغ‘ دو موریہ پل‘ اقبال ایونیو‘ گلدشت ٹاﺅن کے علاقوں کی بجلی بند رہی۔ جس سے عوام کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا جبکہ مرکزی ٹریڈ فیڈریشن قصور نے آج شہر میں مکمل شٹرڈاﺅن کا فیصلہ کیا ہے۔ تاجروں کا کہنا ہے کہ ایک گھنٹہ کے لئے بجلی آتی ہے تو اگلے چار گھنٹے کے لئے چلی جاتی ہے جس سے کاروباری زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی ہے۔ علی پور چٹھہ سے نامہ نگار کے مطابق شٹرڈاﺅن ہڑتال ہو ئی‘ احتجاجی جلوس نکالا گیا‘ جلوس مدینہ چوک سے نکالا گیا جو گوجرانوالہ روڈ سے ہوتا ہوا ریلوے پھاٹک پر اختتام پذیر ہوا۔ مدینہ چوک میں احتجاجی جلوس کے شرکاءنے ٹائر جلائے اور کچھ دیر ٹریفک بند رہی۔ شیخوپورہ میں چار مقامات پر احتجاجی مظاہرے کئے گئے‘ مظاہرین نے حکومت اور واپڈا کے خلاف سخت نعرہ بازی کی۔ انجمن تاجران پتوکی کے صدر میاں رحمت علی کی زیرقیادت تاجروں‘ شہریوں‘ طلبائ‘ وکلا اور سماجی کارکنوں کی بڑی تعداد نے ضیاءرضا روڈ سے جی ٹی روڈ پر احتجاجی ریلی نکالی جس میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔ ننکانہ صاحب سے نامہ نگار کے مطابق ننکانہ صاحب اور اسکے گردونواح میں بدترین لوڈشیڈنگ سے کاروبار زندگی ٹھپ ہو کر رہ گیا ہے۔ سیالکوٹ میں دوسرے روز بھی تاجروں نے واپڈا دفتر کے باہر مظاہرہ کیا۔ ساہیوال میں شہریوں نے ریلی نکالی۔ سلانوالی میں احتجاجی کیمپ میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔
Tanhai Main Bethe Bethe Gum Ho Jata Hun
Main Aksar Main Nahi Rehta Tum Ho Jata Hun