اور سرطان کا ساتھ
قوس آگ اور سرطان پانی ہے۔ دونوں کے عناصر میں کوئی موافقت نہیں۔ علم نجوم کے قواعد کے مطابق دونوں میں کوئی رشتہ و تعلق نہیں بنتا۔ سرطان برج قوس سے آٹھویں نمبر پر ہے جو خانہ حادثات و خوف ہے اور سرطان کا نمبر قوس سے چھٹا ہے۔ خانہ ششم ماتحتی، ملازمت اور صحت کا ہے۔[/size]
سرطان شخصیت کے مثبت پہلو یہ ہیں، حساس و دردمند، محکم، ہم درد اور باطنی قوت کا حامل، اثرانداز ہونے والا دل، وفادار، اصول پرست اور تخیلاتی ذہن کا مالک جب کہ منفی خصوصیات میں من موجی پن، نمایاں احساس کم تری، غیریقینی کیفیات، یاسیت پسندی، زودرنجی، منفی انداز فکر شامل ہیں۔
قوس اور سرطان کے لیے اگر یہ کہا جائے تو غلط نہ ہوگا کہ ان دونوں کو ایک دوسرے کے لیے نہیں بنایا گیا۔ قوس کی نمایاں خصوصیات(خوش طبعی اور تفریح پسندی) سرطان کے لیے جسمانی طور پر تکلیف دہ ہو سکتی ہیں، کیوں کہ کیکڑے کی طبیعت تنہائی اور خاموشی پسند ہے۔ ایسی صورت میں دونوں کا یکجا ہونا عجیب سا ہو جاتا ہے۔ سرطان افراد جذباتی ہوتے ہیں اور ایک ہی جگہ جمے رہنا پسند کرتے ہیں جب کہ قوس افراد آزادی پسند اور متحرک ہوتے ہیں۔ ایسی صورت میں دونوں کی جوڑی کس طرح مناسب ہو سکتی ہے؟ مالی معاملات میں بھی قوس کھلے ہاتھ سے خرچ کرتا ہے اور سرطان پیسے کو دانت سےپکڑنے کا عادی ہوتا ہے۔ اس تمام اختلاف مزاج کے باوجود اگر دونوں ایک دوسرے کے لیے کچھ قربانی دے سکیں اور ایک دوسرے کی خواہشات کا احترام کرنے پر راضی ہو جائیں توپھر یقینا وہ سکون سے رہ سکیں گے۔
[/size]قوس اور اسد کا ساتھ
[/size]دونوں کا عنصر آگ ہے اوریہ باہمی طور پر تقویت کا باعث ہے۔ علم نجوم کے قواعد کے مطابق بھی یہ دونوں بروج موافقت کا زاویہ¿ نظر رکھتے ہیں۔ قوس کا نمبر برج اسد سے پانچواں ہے اور اسد، قوس سے نویں نمبر پر واقع ہے۔ گویا قوس، اسد کا محبوب ہے۔ تیرانداز کی ادائیں اور بانک پن شیر کو اپنے شایان شان محسوس ہوں گی اور تیرانداز بھی شیر کے پُروقار انداز اور وجاہت سے مرعوب ہوگا۔[/size]
اسدی شخصیت فراخ دل، باوقار، پُرجوش اور محبت کرنے والی، وفادار و مہربان، خودآگاہ، متحرک، فنکارانہ طبیعت کی مالک اور امیرانہ انداز پسند کرنے والی ہوتی ہے۔ اس کی منفی خصوصیات میں تکبر،شیخی، خودپسندی، ضرورت سے زیادہ پُراعتماد، بے صبراپن اور شدت پسندی شامل ہیں۔
قوس اور اسد کا ملاپ ایک مفید جوڑی بناتا ہے۔ دونوں کی خصوصیات میں ہم آہنگی موجود ہے، دونوں فراخ دل اور پُرجوش جذبات رکھتے ہیں۔ ان میں کچھ نخوت پسندی اور اتراہٹ بھی پائی جاتی ہے۔ قوس ایک مہم جو ہے اور اسد بھی ہر معاملے میں پُرجوش ہوتے ہیں، اس لیے یہ دونوں مل کر خوب سیر و سفر کر سکتے ہیں۔ دونوں ہی خوش امید و خوش مزاج ہیں، اس لیے بھی ایک دوسرے میں بڑی کشش محسوس کرتے ہیں۔دولت کے حصول کے معاملات میں بھی ان میں خاصی یکسانیت پائی جاتی ہے۔ دونوں آزادی پسند ہیں، اس لیے ایک دوسرے کی مصروفیات پر اعتراض نہیں کرتے۔ یہ دونوں ہی دوسروں کے مشوروں پر چلنے کے بجائے خود عملی طور پر ہر تجربے سے گزرنے کو ترجیح دیتے ہیں۔ ان کے درمیان اختلاف کا امکان اس وقت پیدا ہوتا ہے جب قوس اپنی مخلصانہ مگر عاقب نااندیشانہ فطرت کے تحت کوئی ایسی بات یا حرکت کر بیٹھے جس سے اسد کی انا مجروح ہوتی ہو یا اس کی عزت نفس کو ٹھیس پہنچے۔
[/size]قوس اور سنبلہ کا ساتھ
[/size]قوس کا عنصر آگ اور سنبلہ کا مٹی ہے۔ دونوں میں موافقت یا عدم موافقت کا کوئی رشتہ نہیں۔ علم نجوم کے قواعد کے مطابق قوس برج سنبلہ سے چوتھا برج ہے جو گھریلو زندگی اور خاندان سے متعلق ہے اور سنبلہ برج قوس سے دسواں برج ہے۔ یہ خانہ پیشہ ورانہ امور اور عزت و وقار کا ہے۔ اس طرحدونوں بروج کے درمیان کوئی گہرا ہم آہنگ تعلق نہیں بنتا۔[/size]
سنبلہ شخصیت کے مثبت پہلوﺅں میں باقاعدگی، واضح اور معقول رویہ، تجزیاتی ذہن، نپاتلا انداز، باطنی قوت وغیرہ شامل ہیں جب کہ منفی خصوصیات میں بہت زیادہ نکتہ چینی، حد بندی،بے لچک مو¿قف اور رویہ، نظم و ضبط میں سختی، عیب جوئی، کنجوسی اور فتنہ انگیزی شامل ہیں۔ اگر منفی خصوصیات کسی وجہ سے زیادہ ہو جائیں تویہ لوگ اپنے تنقیدی رویے سے دوسروں کی زندگی عذاب کر سکتے ہیں۔
قوس اور سنبلہ کا ساتھ ہرگز خوش گوار اور کامیاب نہیں ہوسکتا۔ قوس کے خیال میں سنبلہ شخصیت حجتی اور بہت تنگ مزاج ہوتی ہے جب کہ سنبلہ کے نزدیک قوس شخصیت نہایت بے دھڑک اور بے صبری ہوگی۔ سنبلہ افراد ہر معاملے میں باقاعدگی اور اصول کے خواہش مند ہوتے ہیں اور ہر پہلو کا باریکی سے جائزہ لے کر درستی کا یقین کرتے ہیں اور یہ بھی درست ہے کہ وہ بعض انتہائی نمایاں کارنامے انجام دیتے ہیں۔ اس کے برعکس قوسی افراد بہت آزاد منش اور خودمختار ہوتے ہیں۔ وہ سنبلہ کی احتیاط اور روک ٹوک کی پروا نہیں کرتے، البتہ وہ سنبلہ کے رکھ رکھاﺅ اور سلیقہ مندی سے متاثر ہوتے اور اس کی تعریف کرتے ہیں۔ سنبلہ کے مفید مشوروں سے قوس کو اپنے کیرئیر کے معاملات میں بڑی مدد ملتی ہے لیکن اسے اپنی آزادی کی قربانی دینا ہوگی، جس کی سنبلہ اجازت نہیں دیتا۔ بہرحال اگر یہ دونوں ایک دوسرے کے ساتھ مسلسل رابطہ رکھیں اور ایک دوسرے کے خیالات سے آگاہ ہوتے رہیں تو زیادہ بہتر ہوگا۔
[/size]قوس اور میزان کا ساتھ
[/size]قوس آتشی اور میزان ہوائی عنصر رکھتا ہے۔ عناصر کے اعتبار سے دونوں میں موافقت ہے۔ علم نجوم کے قواعد کے مطابق بھی دونوں دوستی کا زاویہ¿ نظر رکھتے ہیں۔ قوس سے میزان گیارہواں برج ہے جو امید و خواہشات اوردوستی کا خانہ ہے اور میزان سے قوس کا نمبر تیسرا ہے۔ تیسرا خانہ قریبی رشتوں، ذہنی دل چسپیوں اور اظہار خیال کا ہے۔[/size]
میزان کی مثبت خصوصیات میں شائستگی، خوب صورتی، توازن، انصاف پسندی، مصلحت اندیشی، ذہانت، ہوشیاری وغیرہ شامل ہیں اور منفی پہلو سہل پسندی، کبھی کبھی سستی، تذبذب، خودغرضی اور متلون مزاجی، تنہائی پسندی وغیرہ ہیں۔
قوس اور میزان کا اشتراک بڑا خوب صورت اور شان دار ہو سکتا ہے۔ قوس فرد میزان کی دل کش شخصیت اور لچھے دار باتوں پر فریفتہ ہو سکتا ہے۔ دونوں بروج ہی بہت زیادہ باتوں کے رسیا ہوتے ہیںاور باہم یکجا ہو جائیں تو گھنٹوں اپنی باتوں سے ایک دوسرے کو محظوظ کر سکتے ہیں۔ یہ قدر مشترک دونوں ہی کے لیے ذہنی سکون اور تفریح کا باعث بن سکتی ہے۔ دونوں ہی میں پُرامیدی بہت زیادہ پائی جاتی ہے اور یہ ہمیشہ تصویر کا روشن پہلو ہی مدنظر رکھتے ہیں۔ انہیں قوی امید ہوتی ہے کہ ہر سیاہ رات کے بعد ایک روشن اور دل فریب صبح ضرر طلوع ہوتی ہے۔ ان یکساں اور موافق خصوصیات کے ساتھ ان دونوں میں ایک نمایاں فرق بھی ہے اور وہ یہ کہ قوس فرد(مرد یا عورت) اپنی بے باکی اور غیرضروری صاف گوئی یا رائے زنی سے میزان کی توازن پسندی اور مصلحت آمیزی کو تباہ کرنے کی اہلیت بھی رکھتا ہے۔ بس یہی ان دونوں کے تعلق کا ایک منفی پہلو ہے جو ان کے درمیان کشیدگی کا سبب ہو سکتا ہے۔
[/size]قوس اور عقرب کا ساتھ
[/size]یہ آگ اور پانی کا ساتھ ہوگا۔ دونوں متضاد عنصر رکھتے ہیں۔علم نجوم کے قواعد کے مطابق یہ دونوں جڑواں بروج ہیں۔ قوس عقرب سے دوسرا اور عقرب برج قوس سے بارہواں۔ دوسرا گھر زائچے میں آمدن و مال سے متعلق ہے اور بارہواں خانہ اخراجات اور جذباتی و روحانی سکون سے متعلق ہے۔ چناں چہ قوس(مرد یا عورت) عقرب شخصیت کی آرزو کر سکتا ہے اور عقرب کو بھی قوس سے مالی و معاشی فوائد حاصل ہو سکتے ہیں۔[/size]
عقرب شخصیت کے مثبت پہلو یہ ہیں: پُرعزم و خوداعتماد اور پُرکشش، مصلحت اندیش اور پُراسرار، باہمت، ذی فہم، ثابت قدم اور برداشت کرنے والا جب کہ منفی خصوصیات میں حسد، جلن، دوسروں کو مغلوب رکھنے کی خواہش، طنزیہ انداز، چالاکی و تکبر، کسی حد تک تشدد اور سنگ دلانہ اقدام شامل ہیں۔
قوس و عقرب کی یکجائی عجیب تماشے دکھا سکتی ہے۔ عقرب شخصیت تیرانداز کی متلون مزاجی اور عشوہ گری کو وقتی تفریح اور پسندیدگی خیال کرے گی اور اس سے دور رہنے کی کوشش کرے گی جب کہ قوس شخصیت کو اپنی آزادی سلب ہوتی محسوس ہوگی۔ وہ عقرب کی غلبہ و تسلط پسندی سے گھبرائے گا اور دم گھٹنے والی صورت میں راہ فرار ڈھونڈے گا۔ قوس کی فطرت میں آزادی اور خوش مزاجی شامل ہے جب کہ عقرب ہر رشتے میں شدت اور انتہاپسندی کا قائل ہوتا ہے۔ یوں یہ تعلق خاصا تکلیف دہ ہو جاتا ہے پھر بھی ان دونوں میں ایک قدر مشترک موجود ہے اور وہ یہ کہ یہ دونوں کھلی فضا اور صحت سے محبت کرتے ہیں۔ اس موضوع پر دونوں گھنٹوں گفتگو کر سکتے ہیں مگر اس کے علاوہ کوئی دوسری قدر مشترک ان کے درمیان نہیں ہے۔ قوس کی فطرت اور مزاج میں شکست برداشت کرنے کی بھی صلاحیت ہوتی ہے۔ وہ یہ صدمہ اپنی خوش مزاجی اور خوش امیدی کی وجہ سے برداشت کرلیتا ہے، جب کہ عقرب ذرا سیتکلیف اور شکست بھی برداشت نہیں کر سکتا، خواہ یہ نقصان یا شکست کھیل ہی میں کیوں نہ ہو۔ عقرب فطرتاً بہت متجسس ہوتا ہے، اس لیے اس سے یہ بھی خطرہ ہو سکتا ہے کہ وہ اپنے شریک قوس کی خوش مزاجی اور آزادروی کے بارے میں بھی باریک بینی اور تجسس میں مصروف ہو جائے اور یہ قوس کے لیے بڑی تکلیف دہ بات ہو سکتی ہے۔
[/size]قوس اور قوس کا ساتھ
[/size]دونوں کا عنصر آگ ہے، لہٰذا ایک دوسرے کے لیے تقویت کا باعث ہیں، یعنی یہ دو روحوں کا ملاپ ہوگا، ایک بہترین جوڑی۔ اگر دونوں میں کوئی معمولی اختلاف ہو سکتا ہے تو دونوں کے عشرے کے فرق سے ہی ممکن ہے، وہ بھی نظرانداز کرنے کے قابل۔[/size]
دو قوس شخصیات کا اتحاد بڑا دل چسپ ہوگا۔ دونوں میں دل بھر کر بحث کرنے اور تبادلہ¿ خیال کی اہلیت اور ایک دوسرے کے تجسس کی آتش شوق کو ٹھنڈا کرنے کی صلاحیت ہے۔ دونوں خوش مزاج اور آزاد منش ہیں، اس لیے بہت مطمئن و مسرور کن وقت یکجا گزار سکتے ہیں۔ دونوں میں دوسروں سے ملنے جلنے کا جذبہ ہے، اس لیے باہم مل کر دوسروں کے ساتھ سماجی محفلوں میں شرکت کر سکتے ہیں۔ اپنی یکساں خصوصیات و دل چسپیوں کی وجہ سے دونوں ساتھ ساتھ سیر و تفریح اور دیگر تفریحات میں حصہ لے سکتے ہیں۔ بہرحال ان تمام مثبت پہلوﺅں کے باوجود یہ امکان بھی موجود ہے کہ ان کی بے پروائی ان دونوں میں علیحدگی کا سبب بن جائے۔ اس حقیقت سے انکار ممکن نہیں کہ ان دونوں کی غیر ذمے داری و بے تکاپن ناصرف دوسروں کو ان سے گریزاں کردے بلکہ ان دونوں کے درمیان بھی فاصلہ بڑھا دے اور یہ باہمی طور پر تکلیف دہ ہو جائیں پھر انہیں سمجھانا بھی بڑا مشکل ہوگا۔
[/size]قوس اور جدی کا ساتھ
[/size]قوس کا عنصر آگ اور جدی کا خاک ہے۔ عنصری طور پر دونوں میں موافقت یا عدم موافقت نہیں ہے۔ علم نجوم کے قواعد کے مطابق یہ باہم جڑے ہوئے برج ہیں۔ جدی، قوس سے دوسرا اور قوس جدی سے بارہواں برج ہے۔ دوسرا خانہ آمدن و مال کا ہوتا ہے، لہٰذا قوس کو جدی سے مالی و کاروباری فوائد ہو سکتے ہیں جب کہ بارہواں خانہ روحانی وجذباتی سکون اور اخراجات کا ہے، چناں چہ قوس شخصیت ایک جدی شخصیت کے لیے روحانی و جذباتی سکون کا باعث تو ہوگی لیکن ان کی فضول خرچی جدی کے لیے ناقابل برداشت ہوگی۔[/size]
جدی شخصیت کے مثبت پہلو عملیت و مستعدی، مستقل مزاجی، تعاون، کردار کی مضبوطی، خاموشی وکم گوئی، محنت اور منطقی سوچ جب کہ منفی پہلوﺅں میں شک و بدظنی، سردمزاجی، خودغرضی، مزاحمت، یاسیت، خودسری و ضد شامل ہیں۔
قوس و جدی کا اشتراک مفید ثابت ہو سکتا ہے مگر ایک مختصر عرصے کے لیے۔ تیرانداز میں یہ صلاحیت ہے کہ وہ بکری کو خوش رہنے کے گر سکھا سکے اور قوس کی معیت میںجدی شخصیت میں نکھار پیداہوسکے۔ قوسی افراد میں بہت زیادہ گھلنے ملنے اور خوش گوار ماحول پیدا کرنے کی خوبی ہوتی ہے اور جدی فرد اپنی مزاحمت سے اسے محدود کر سکتا ہے۔ یہ کوشش تیرانداز کو برہم کرے گی۔ وہ جدی کی تنہائی پسندی اور خاموشی سے بھی بور ہوگا اور اداسی و مایوسی کے دورے میں اس کی دل جوئی کرنے کے بجائے طنز کے تیر چلا کر اپنی کسی دل چسپی کی طرف متوجہ ہوجائے گا۔
جدی افراد میں بہت زیادہ گھومنے پھرنے کی عادت بھی نہیں ہوتی، اس کے علاوہ مالی معاملات میں بھی ان دونوں برجوں میں اختلاف پیدا ہو سکتا ہے، کیوں کہ جدی فرد پیسے کو احتیاط سے خرچ کرنا چاہتا ہے، وہ کفایت شعار ہوتا ہے جب کہ ایک قوس فرد کھلے ہاتھ سے پیسہ خرچ کرنے والا ہوتا ہے۔ قوسی شخصیت میں خوش امیدی بلا کی ہوتی ہے جب کہ جدی شخصیت کی یاسیت پسندی اور اکثر مایوسانہ باتیں کسی بھی وقت شروع ہو سکتی ہیں۔ چناں چہ یہ ایک کامیاب اور خوش گوار ازدواجی جوڑی نہیں بن سکتی۔ ہاں، یہ ایک دوسرے کے دوست ضرور بن سکتے ہیں۔
[/size]قوس اور دلو کا ساتھ
[/size]یہ آگ اور ہوا کا ساتھ ہے۔ عنصری طور پر دونوں میں موافقت ہے۔ علم نجوم کے قواعد کے مطابق بھی یہ دونوں بروج موافق زاویہ¿ نظر رکھتے ہیں۔ قوس سے تیسرے نمبر پر برج دلو واقع ہے اور دلو سے قوس کا نمبر گیارہواں ہے۔ اس لحاظ سے قوس کی ذہنی دل چسپیوں کے لیے دلو نہایت مناسب ہے اور دلو کی امید و خواہشات قوس پوری کر سکتا ہے۔ ایک دلو شخصیت اپنے مثبت پہلوﺅں میں دیانت دار و ملنسار، سچائی پسند، مہربان و خوش مزاج، کشادہ نظر و ہردل عزیز، تخلیق کار اور وجدانی صلاحیتوں کی مالکہوتی ہے۔ اس کی منفی خصوصیات میں متلون مزاجی، انوکھاپن، تذبذب، تغیرپذیری، سرکشی وغیرہ شامل ہیں۔[/size]
قوس اور دلو کا اتحاد عجیب و غریب ہے۔ دونوں متلون مزاج ہیں، خیالات کے طوفان میں گھرے رہتے ہیں اور ذرا سا موقع ملتے ہی برقی انداز میں حرکت کرتے ہیں۔ اس جوڑی کا مثبت پہلو یہ ہے کہ مہم جو قوس اپنے دلو ساتھی کی تخلیقی صلاحیتوں کو ہوا دیتا ہے۔ دلو شخصیت تخیلاتی طور پر بڑی آزادرو ہوتی ہے اور قوس شخصیت کھلی فضا کی دل دادہ۔ یہ دونوں مل کر خوب مسرور و شادمان ہوتے ہیں۔ دونوں ہی ایک دوسرے کی اس خصوصیت سے واقف ہوتے ہیں۔ وہ سچائی جاننا چاہتے ہیں اور ہر معاملے میں بے حد متجسس ہوتے ہیں۔ فرق صرف یہ ہے کہ قوس میں حکمت عملی کی کمی ہوتی ہے، اس لیے وہ ہر بات لگی لپٹی رکھے بغیر ایک دم صاف انداز میں کہہ جاتا ہے۔ دونوں میں بات چیت اور مسلسل رابطے کی عادت ہوتی ہے، اس لیے ان کے درمیان ہر معاملے پر گفتگو ہوتی رہتی ہے اور کوئی مسئلہ پے چیدہ صورت اختیار نہیں کر پاتا۔ قوس کا تحکمانہ انداز البتہ دلو کے مزاج پر گراں ہوسکتا ہے، کیوں کہ وہ دوسروں کی برتری پسند نہیں کرتا اور تابع داری بھی نہیں کر سکتا۔ بس یہی ایک اختلافی پہلو دونوں کے درمیان ہے جس کا خیال رکھنا ضروری ہوگا۔
[/size]قوس اور حوت کا ساتھ
[/size]قوس کا آگ اور حوت کا عنصر پانی ہے۔ دونوں کی عنصری حیثیت میں شدید اختلاف ہے۔ علم نجوم کے اصول کے مطابق بھی یہ دونوں بروج مخالف زاویہ¿ نظر رکھتے ہیں۔ حوت کا نمبر برج قوس سے چوتھا اور قوس برج حوت سے دسواں برج ہے۔ زائچہ نجوم میں چوتھا خانہ گھریلو امور، رہائش، مال اور انجام سے منسوب ہے اور دسواں خانہ کیرئیر و پیشہ ورانہ معاملات اور عزت و وقار کی نشان دہی کرتا ہے۔ گویا دونوں بروج کے درمیان اگر کوئی شراکتی دل چسپی ہوگی تو مندرجہ بالا حوالوں سے ہوگی۔[/size]
خوابوں میں رہنے والا، شاعرانہ مزاج اور ساحرانہ خصوصیات کا حامل حوت خاموشی، حیا اور حساسیت کی نمائندگی کرتا ہے، اس لیے اس برج سے متعلق مرد یا عورت کا متلون مزاج اور متحرک، ملنے جلنے کے شوقین قوس مرد یا عورت کے ساتھ گزارا آسان نہیں ہے۔ چوں کہ دونوں برج ایک دوسرے کی ضد ہیں، اس لیے ان کا ملاپ پریشانیوں کا باعث بنا رہے گا۔ قوس شخصیت کو اپنے حوت ساتھی کے ساتھ گزارا کرنے کے لیے اپنے مزاج پر قابو رکھنا ہوگا، جو خود اس کے لیے ایک مشکل ترین کام ہے اس کے بغیر حوت کا سکون سے رہنا ممکن نہیں۔ حوت شخصیت قوس کے مقابلے میں بہت حساس ہوتی ہے،اس لیے کبھی کبھی اسے اپنے قوس ساتھی کی حرکات اور عادات بہت غیرمناسب اور غصہ دلانے والی محسوس ہوتی ہیں۔ حوت کو خاص توجہ اور خیال کی ضرورت ہوتی ہے جب کہ قوس اس معاملے میں کچھ بے پروا ہوتا ہے اور اپنے حوت ساتھی کو اتنی توجہ نہیں دے پاتا جس کی اسے تمنا اور ضرورت ہوتی ہے۔ ان دونوں میں صرف ایک قدر مشترک ہے، مذہب سے دل چسپی اور لگن۔ حوت کو اپنے قوس ساتھی کی اصول پرستی بہت بھاتی ہے مگر قوس افراد میں قدرتی طور پر آزادی اور سہل روی ہوتی ہے، اس لیے انہیں اکثر اپنے متضاد طبیعت ساتھی کی ضرورتوں یا احساسات کا اتنا اندازہ اور خیال نہیں رہتا جتنا انہیںد رکار ہو۔ چوں کہ حوت افراد اپنی ذمے داریوں اور فرائض کی ادائی میں بہت محتاط اور مستحکم ہوتے ہیں، اس لیے انہیں قوس کی بے فکری اور بے پروائی بہت کھلتی ہے۔[/font][/glow]