Author Topic: آسٹریلیا Ú©ÛŒ اکانوے رنز سے جیت  (Read 1317 times)

0 Members and 1 Guest are viewing this topic.

Offline ahmed

  • Sr. Member
  • *
  • Posts: 1305
  • Reputation: 10
  • Gender: Male
    • Email
کرکٹ ورلڈ کپ 2011 کے تیسرے روز گروپ اے کے ایک میچ میں آسٹریلیا نے زمبابوے کو اکانوے رنز سے ہرا دیا ہے۔

زمبابوے کی ٹیم دو سو تریسٹھ رنز کے تعاقب میں ایک سو اکہتر رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

کلِک آسٹریلیا بمقابلہ زمبابوے: تصاویر

مین آف دی میچ ایوارڈ واٹسن کو دیا گیا۔

اس سے پہلےآسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ پچاس اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر دو سو باسٹھ رنز بنائے۔

زمبابوے کی جانب نمایاں بلے باز کریمر رہے جنھوں نے چار چوکوں کی مدد سے سینتیس رنز بنائے اور جونسن کی گیند پر کیچ آؤٹ ہو گئے۔


واٹسن نے ایک چھکے اور آّٹھ چوکوں کی مدد سے 79 رنز بنائے

آسٹریلیا کے بالر جونسن نے چار، ٹیٹ اور کریجا نے دو دو، ہسی اور بریٹ لی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے پہلےآسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ پچاس اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر دو سو باسٹھ رنز بنائے۔

آسٹریلیا کی جانب سے ہائیڈن اور واٹسن نے بیٹنگ کا آغاز کیا تھا تاہم میچ کے ابتدائی اوورز میں زیادہ سکور نہیں بن سکا۔

اکسٹھ کے سکور پر ہائیڈن کی پہلی وکٹ گری جنھوں نے چھیاسٹھ گیندوں پر انتیس رنز بنائے اور ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہو گئے۔

واٹسن نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے بانوے گیندوں پر ایک چھکے اور آّٹھ چوکوں کی مدد سے 79 رنز بنائے اور ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہو گئے۔

آوٹ ہونے والے دیگر کھلاڑیوں میں کپتان رکی پونٹنگ اٹھائیس رنز، وائٹ بائیس پر، ہسی چودہ رنز پر اور سمتھ گیارہ رنز پر آؤٹ ہوئے۔

کلارک پچن گیندوں پر چار چوکوں کی مدد سے اٹھاؤن رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے جب کہ ان کے ساتھ اننگ کا اختتام جونسن نے سات رنز کے ساتھ کیا۔

زمبابوے کی جانب سے مپفو نے دو، پرائس، کریمر اور اوتسیا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

پیر کو عالمی کپ کا چوتھا میچ بھارت کے شہر احمد آباد میں واقع کلِک سردار پٹیل سٹیڈیم میں کھیلا گیا۔

کلِک کرکٹ ورلڈ کپ 2011

دونوں ٹیمیں اس ٹورنامنٹ کا پہلا پہلا میچ کھیل رہی تھیں۔

اس وقت آئی سی سی کے ایک روزہ رینکنگ میں دفاعی چیمپیئن آسٹریلیا پہلی پوزیشن پر ہے جب کہ زمبابوے گیارہویں نمبر پر ہے۔

دونوں ٹیمیں اس سے پہلے ستائیس ایک روزہ میچ کھیل چکی ہیں۔ جن میں سے پچیس آسٹریلیا نے اور ایک میچ زمبابوے نے جیتا ہے جب کہ ایک میچ کا فیصلہ نہیں ہو سکا تھا۔

سردار پٹیل سٹیڈیم میں پہلا میچ سنہ انیس سو چوراسی میں آسٹریلیا اور بھارت کے مابین کھیلا گیا تھا جو آسٹریلیا نے سات وکٹ سے جیت لیا تھا۔

اس گراؤنڈ پر اب تک اٹھارہ ایک روزہ میچ کھیلے جا چکے ہیں۔ یہاں پہلے بیٹنگ کرنے والی ٹیم کو زیادہ کامیابیاں ملی ہیں۔ پہلے بیٹنگ کرنے والی ٹیم نے دس جبکہ ٹارگٹ کا تعاقب کرنے والی ٹیم نے آٹھ میچ جیتے ہیں۔

آسٹریلیا کی ٹیم: واٹسن، ہائیڈن، پونٹنگ، کلارک، وائٹ، ہسی، سمتھ، جونسن، ٹیٹ، کریجا اور لی شامل ہیں۔

زمبابوے کی ٹیم: ٹیلر، کونٹری، ٹائبو، ولیمز، اروائن، چگومبرا،اوتسیا، ماساکڈزا، گریمر، مپفو اور پرائس شامل ہیں۔


Pakistan Zindabad




Offline King

  • Sr. Member
  • *
  • Posts: 1652
  • Reputation: 4
  • Gender: Male

Offline ambreen

  • Newbie
  • *
  • Posts: 296
  • Reputation: 0
    • Email