Author Topic: سری لنکا Ú©ÛŒ دو سو دس رنز سے جیت  (Read 1340 times)

0 Members and 1 Guest are viewing this topic.

Offline ahmed

  • Sr. Member
  • *
  • Posts: 1305
  • Reputation: 10
  • Gender: Male
    • Email
سری لنکا کے شہر ہمبن ٹوٹا میں کرکٹ ورلڈ کپ 2011 کے گروپ اے کے دوسرے میچ میں سری لنکا نے کینیڈا کو دو سو دس رنز سے شکست دے دی ہے۔

کینیڈا تین سو تینیس رنز کے ہدف کے تعاقب میں چھتیس اعشاریہ پانچ اوورز میں ایک سو بائیس رنز بنا کر آؤٹ ہو گیا۔

کینیڈا کے کامیاب بلے باز رضوان چیمہ رہے جنھوں نے چار چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے سینتیس رنز بنائے۔

کلِک سری لنکا بمقابلہ کینیڈا: تصاویر

سری لنکا کی جانب سے پریرا اور کالو سیکرا نے تین تین، جبکہ مرلی دھرن نے دو اور سماویرا، مینڈس نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔


جے دورھنے نے نو چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے سو رنز بنائے

اس سے پہلےسری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے سات وکٹوں کے نقصان پر تین سو بتیس بنائے۔

سری لنکا کی اننگز کی خاص بات جے ودرھنے اور کپتان سنگاکار کی عمدہ بیٹنگ تھی۔

جے دورھنے نے اسی گیندوں پر سو رنز مکمل کیے اور ڈیوسن کی گیند پر آؤٹ ہو گئے جبکہ کپتان سنگاکار نے ستاسی گیندوں پر بانوے رنز بنائے اور کیچ آؤٹ ہوئے۔

آؤٹ ہونے والے دیگر کھلاڑی میں دلشان نے پچاس، تھرنگا نے انیس، پریرا نے گیارہ، کپوگیدر نے دو، میتھوز نے اکیس رنز بنائے ہیں۔

کلِک کرکٹ ورلڈ کپ دو ہزار گیارہ

اس طرح مقررہ پچاس اوورز میں سری لنکا نے کینیڈا کو جیتنے کے لیے تین سو تینیس رنز کا ہدف دیا ہے۔

سری لنکا کی جانب سے اننگ کا آغاز دلشان اور تھرنگا نے کیا تھا۔

آؤٹ ہونے والے پہلے کھلاڑی تھرنگا تھے جنھوں نے اکتیس گیندوں پر ایک چوکے کی مدد سے انیس رنز بنائے جبکہ ٹیم کا مجموعی سکور تریسٹھ رنز تھا۔

تھرنگا اننگ کے شروع سے ہی محتاط بیٹنگ کر رہے تھے۔آؤٹ ہونے والے دوسری کھلاڑی دلشان تھے جو آٹھ چوکوں کی مدد سے پچاس رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

کینیڈا کی جانب سے بیدوان اور ڈیوسن نے دو دو جبکہ رضوان چیمہ نے ایک وکٹ حاصل کی، دو کھلاڑی رن آؤٹ ہوئے۔


کینیڈا کے رضوان چیمہ نے پینتیس گیندوں پر سینتیس رنز بنائے اور ٹیم کے نمایاں بلے باز رہے

سابق عالمی چیمپئن سری لنکا کی اس وقت آئی سی سی کی ایک روزہ کرکٹ رینکنگ میں تیسری پوزیشن ہے جب کہ کینیڈا کی درجہ بندی دستیاب نہیں ہے۔

میچ سری لنکا کے شہر ہمبن ٹوٹا میں واقع کلِک مہندرا راجا پکسے انٹرنیشنل میں کھیلا گیا۔

اس سے پہلے دونوں ٹیمیں ایک ون ڈے انٹرنشینل میچ کھیل چکی تھیں۔ اٹھارہ فروری سال دو ہزار تین میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکا فاتح رہا۔

سری لنکا کی ٹیم: کمارا سنگاکارا، دلشان، تھرنگا، جے وردھنے، سماویرا، کپوگیدر، میتھوز، پریرا، کالو سیکرا، مینڈس اور مرلی دھرن شامل ہیں۔

کینیڈا کی ٹیم: ڈیوسن، گناسیکرا،بگائی، گورڈن، ہنسرا، ُسرکارئی، رضوان چیمہ، بالاجی راؤ، بیدوان، خرم چوہان اور اوسندے شامل ہیں۔


Pakistan Zindabad




Offline King

  • Sr. Member
  • *
  • Posts: 1652
  • Reputation: 4
  • Gender: Male

Offline ambreen

  • Newbie
  • *
  • Posts: 296
  • Reputation: 0
    • Email