Author Topic: سعودیہ: مراعات، سہولتوں میں اضافہ  (Read 1221 times)

0 Members and 1 Guest are viewing this topic.

Offline ahmed

  • Sr. Member
  • *
  • Posts: 1305
  • Reputation: 11
  • Gender: Male
    • Email


سعودیہ: مراعات، سہولتوں میں اضافہ


سعودی شہریوں پر مزید رقم خرچ کرنے کا اعلان عرب ممالک میں عوامی احتجاج کی لہر کے بعد کیا گیا ہے

سعودی عرب کے شاہ عبداللہ نے علاج کے لیے تین ماہ ملک سے باہر گزارنے کے بعد اپنی واپسی پر سعودی شہریوں کے لیے اضافی مراعات اور سہولیات کا اعلان کیا ہے۔

سرکاری ٹیلی ویژن کے مطابق بادشاہ نے سوشل سکیورٹی، رہائشی منصوبوں اور بیرون ملک تعلیم کے حصول کے لیے اضافی رقم کا اعلان کیا ہے۔

چھیاسی سالہ شاہ عبداللہ نے پچھلے تین ماہ سعودی عرب سے باہر گزارے ہیں۔ وہ ستائیس نومبر کو امریکہ کے شہر نیو یارک روانہ ہوئے تھے جہاں ان کے ریڑھ کی ہڈی کے دو آپریشن ہوئے۔

بائیس جنوری کو وہ مراکش گئے جہاں پر وہ آپریشن کے بعد درکار آرام لیتے رہے۔ تیونس میں ہونے والے عوامی احتجاج اور صدر زین العابدین کے اقتادر سے ہٹائے جانے کے وقت شاہ عبداللہ مراکش میں موجود تھے۔ مصر میں احتجاج اور صدر مبارک کے نکالے جانے کے وقت بھی وہ مراکش میں ہی تھے۔

سرکاری ٹیلی ویژن کے مطابق بادشاہ نے سوشل سکیورٹی، رہائشی منوصبوں اور بیرون ملک تعلیم کے حصول کے لیے اضافی رقم کا اعلان کیا ہے
پچھلے دو ماہ میں مشرق وسطی میں عوامی احتجاج کی لہر نے خطہ کا سیاسی منظر تبدیل کر دیا ہے۔

سعودی عرب میں میڈیا نے بادشاہ کی جلد واپسی پر خوشی کا اظہار کرنا شروع کر دیا ہے۔ انگریزی رومنامہ ’عرب نیوز‘ کے مطابق ’وہ عرب دنیا میں منظم پیش رفت کی شکل ہیں‘۔

بادشاہ کی بدھ کو وطن واپسی کے موقع پر ریاض کے شاہراہوں کو جھنڈوں سے سجایا گیا ہے۔

سعودی ٹی وی کے مطابق سعودی عرب کے پڑوسی ملک بحرین کے شاہ حماد بھی بدھ کو ریاض پہنچ رہے ہیں۔ بحرین میں بھی عوامی احتجاج کی تحریک شروع ہوئی ہے اور عالمی برادری نے بحرینی حکام کے سخت رد عمل اور مظاہرین کے ساتھ سلوک پر خاصی تنقید کی ہے۔


Pakistan Zindabad